نئی دہلی : پاکستان سے ہندوستان کی شکست کے بعد محمد شامی کو ہندوستان میں ٹرول کیا جانے لگا ہے۔ شامی کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے اور کئی لوگوں نے اس کی تنقید کی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی محمد شامی کے خلاف پھیلائی جا رہی نفرت کا مقابلہ کرنے کے لیے سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’محمد شامی، ہم سب تمھارے ساتھ ہیں۔ یہ (تنقید کرنے والے) لوگ نفرت سے بھرے ہیں کیوںکہ انھیں کسی سے بھی محبت نہیں ملی۔ انھیں معاف کر دو۔
Mohammad #Shami we are all with you.
These people are filled with hate because nobody gives them any love. Forgive them.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 25, 2021