صفائی بیداری پیدا کرنے کے لئے جامعہ ہمدرد میں ایک ریلی کا انعقاد

نئی دہلی: (پریس ریلیز) جامعہ ہمدرد نئی دہلی میں نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے زیر اہتمام آج مورخہ 28 اکتوبر کو “سوچھ بھارت ابھیان” کے عنوان سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا. یہ ریلی صفائی ستھرائی کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے منعقد کی گئی، واضح رہے کہ آزادی کی پچھترویں سالگرہ مناتے ہوئے مختلف وزارتوں اور شعبہ جات کے ذریعہ متعدد پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، منسٹری آف یوتھ ایفئرز اینڈ اسپورٹس حکومت ہند کے تحت این ایس ایس کی جامعہ ہمدرد یونت نے رواں ماہ کی 2 تا 31 تاریخ کے دورانیہ میں یہ بیداری ریلی نکالی جس میں قریب سو کی تعداد میں این ایس ایس سے وابستہ رضاکاروں نے شرکت کی، اس عظیم الشان جلوس میں جامعہ ہمدرد کے وی سی عزت مآب پروفیسر ڈاکٹر افشار عالم نے ربن کاٹ کر صفائی بیداری پر مشتمل نعروں کے ساتھ اس کا افتتاح کیا، اس موقع پر جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار سید سعود اختر، صدر شعبہ فلاح و بہبود طلبہ پروفیسر ریشمہ نسرین، کلچرل نگراں ڈاکٹر سیما رانی سمیت جامعہ کے مختلف شعبوں سے وابستہ نمائندگان بھی موجود تھے، اس کے علاوہ ادارہ کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے بھی اس میں بھرپور حصہ لیا، سوچھ بھارت کے تحت منعقدہ پروگراموں کی نگرانی جامعہ ہمدرد شعبہ یونانی کے فعال اور ہردلعزیز استاذ ڈاکٹر خورشید احمد انصاری کوآرڈینیٹر این ایس ایس و صدر شعبہ تشریح البدن نے کی جو اس موقع پر بطور خاص رضاکاروں کی قیادت کر رہے تھے۔

ریلی میں مجیدیہ یونانی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منہاج، ڈاکٹر انوار حسین خان، یونانی فزیالوجی سے نشاط قدوس، شعبہ یونانی کے اساتذہ ڈاکٹر عظمی بانو، ڈاکٹر عمر جہانگیر، ازہر جبیں، سیدہ انعم، رہیبلیشن شعبہ سے مبین خان اور اسکول آف نرسنگ اینڈ ایلائڈ ہیلتھ کے طلبہ و اساتذہ ساتھ جامعہ کے حفاظتی دستوں کے سربراہ اور طلبہ شعبہ یونانی میڈیسن نے پورے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے حصہ لیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com