بامبے ہائی کورٹ سے آرین خان کا بیل آرڈر جاری، عدالت نے متعدد شرائط عائد کیں

بامبے ہائی کورٹ نے آرین خان کو دی گئی ضمانت سے متعلق پانچ صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا ہے۔ حکم کے مطابق آرین کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے۔ ضمانت کی شرائط کے مطابق آرین خان پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ وہ خصوصی عدالت کے سامنے موجودہ کارروائی کے حوالے سے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیں گے۔ وہ آئی او کی اجازت کے بغیر ممبئی بھی نہیں چھوڑ سکتے۔
حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کو ہر جمعہ کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان ممبئی میں این سی بی کے دفتر میں حاضری دینی ہوگی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com