الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورسز کی 28 کمپنیاں دین ہاٹا، 20 کمپنیاں کھردا، 22 کمپنیاں شانتی پور اور 23 کمپنیاں گوسابہ میں تعینات کی گئی ہیں، ووٹوں کی گنتی 2 نومبر کو ہوگی۔
کولکاتا: مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کل پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ان چاروں حلقے کے تمام بوتھوں پرمرکزی فورسیز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شانتی پور اور دین ہاٹا جہاں گزشتہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی نے جیت درج کی تھی، پر جیت حاصل کرنا بی جے پی کے لیے بڑا چیلنج ہے، جب کہ ترنمول کانگریس چاروں حلقے میں جیت کا دعویٰ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اگر کسی پولنگ اسٹیشن میں ایک بوتھ ہے تو 4 سینٹرل جوان ہوں گے، اگر ایک پولنگ اسٹیشن میں 2 سے 4 بوتھ ہیں تو 6 سینٹرل جوان ہوں گے، اگر 5 سے 6 بوتھ ہوں گے، 16 سینٹرل جوان ہوں گے اور اگر 9 یا اس سے زیادہ بوتھ ہوں گے تو 24 سینٹرل فورس ہوں گے۔ اس طرح مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر مرکزی فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے اس قاعدے کی بنیاد پر سنٹرل فورسز کی 28 کمپنیاں دین ہاٹا، 20 کمپنیاں کھردا، 22 کمپنیاں شانتی پور اور 23 کمپنیاں گوسابہ میں تعینات کی گئی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 2 نومبر کو ہوگی۔ اس کے علاوہ ووٹنگ کے دوران کورونا قوانین پر عمل ضروری ہوگا۔