بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہنچیں گوا، کہا – ترقی اور مضبوطی کے لیے آئی ہوں!

ترنمول کانگریس نے آنے والے انتخابات میں گوا کی تمام 40 اسمبلی سیٹوں پر مقابلہ کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے اور کئی مقامی لیڈروں کو اس میں شامل کرنا شروع کیا ہے۔

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج گوا میں ترنمول کانگریس پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی انہیں ہندو مخالفت کہتی ہے۔ جب کہ کسی کو بھی بی جے پی سے کریکٹر سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ مندر، مسجد اور چرچ کے لئے کھڑا ہیں۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ، جو بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست کے اپنے تین روزہ دورے پر ہیں جمعرات کی شام گوا پہنچی ہیں، نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی یہاں الیکشن لڑنا چاہتی ہے ووٹوں کو تقسیم کرنے کے لیے نہیں بلکہ ساحلی ریاست کو مضبوطبنانے کے لیے۔انہوں نے کہا کہ گوا کو گوا سے ہی چلایا جائے گا۔دہلی سے کنٹرول کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم نہیں کرتی چاہے وہ ہندو، مسلمان یا عیسائی ہوں۔ ترنمول کانگریس نے آنے والے انتخابات میں گوا کی تمام 40 اسمبلی سیٹوں پر مقابلہ کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے اور کئی مقامی لیڈروں کو اس میں شامل کرنا شروع کیا ہے۔ بنرجی کے دورے کو 2022 کے اوائل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں سیاسی موڈ کا اندازہ لگانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
گوا میں ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت کے دوران کہا کہ بی جے پی ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوا دورے پر میرے پوسٹروں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔بی جے پی گوااور ہندوستان دونوں کو بدنام کررہی ہے۔
انہوں نے گوا میں برسراقتدار بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’آپ ہمیں (ہمارے پوسٹرز) کو خراب کرتے ہیں، کالے جھنڈے دکھاتے ہیں، پروگرام کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہیں (ایونٹ منعقد کرنے کی) کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ترنمول کانگریس مقابلہ کرتی ہے۔کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرتی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر ترنمول کانگریس گوا میں اقتدار میں آتی ہے وہ بدلےکی سیاست کے تحت کام نہیں کرے گی، بلکہ ریاست کےلئے کام کرے گی۔ممتا بنرجی نے بنگال میں فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اسکیمیں بنگال جیسے بڑی ریاست میں نافذ ہوسکتی ہے تو گوا میں کیوں نہیں نافذ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کرنے میں خوشی ہوگی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس ایک قومی سیاسی جماعت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی ایم سی ایک قومی پارٹی ہے اور یہ کہیں بھی جا سکتی ہے۔ ہم گوا کے لیے مضبوط طریقے سے کام کریں گے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم ووٹوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ آپ نے تمام پارٹیوں کو موقع دیا ہے، اب ٹی ایم سی کو موقع دیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے نام کے ابتدائی تین حروف مندر، مسجد اور چرچ کے لیے بھی ہیں۔
پہلے مرکزی وزیر کے طور پر اپنے دور کو یاد کرتے ہوئے، ٹی ایم سی سربراہ نے کہا کہ وہ ملک بھر کا دورہ کرچکی ہیں انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان کو اچھی طرح جانتی ہوں۔ ترنمول کانگریس کو ایک شفاف پارٹی قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہم پر بھروسہ کرتے ہیں، تو پارٹی آپ کی مکمل حمایت کرے گی۔
کانگریس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے 60-70 سالوں سے الیکشن لڑا ہے۔ گزشتہ مرتبہ (2017 کے گوا انتخابات میں)، آپ (کانگریس) نے بی جے پی کو حکومت بنانے کی اجازت دی تھی۔ وہ بھی وہی بات دہرا سکتے ہیں۔ ہم ان پر کیسے بھروسہ کریں؟ ترنمول کانگریس گوا کے لیے اپنا خون دینے کے لیے تیار ہے، لیکن یہ سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com