نئی دہلی: (ملت ٹائمز – رخسار احمد) یوپی میں انتخابی ریلی کرتے ہوئے ہمارے وزیر داخلہ کہنا ہے کہ ہیں کہ یوپی میں جرائم کم ہوا ہے۔ یوگی راج میں لڑکیاں بھی محفوظ ہیں۔ لیکن کبھی ماب لنچنگ اور کبھی ریپ جیسے واقعات آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔ تازہ معاملہ مظفر نگر کے کھٹولی تھانہ علاقہ کا ہے۔ جہاں نامعلوم شرپسندوں نے وکیل محمد افضل کو سرعام گولی مار دی۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال ان کی حالت تشویشناک ہے۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام تین افراد نے ایڈووکیٹ افضل پر فائرنگ کی۔ وہ بری طرح زخمی ہو گئے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایڈوکیٹ افضل مظفر نگر سے اپنے گاؤں واپس آ رہے تھے۔ پولیس نے واقعے کے پیچھے پرانی دشمنی کا شبہ بتایا ہے ۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
यूपी मुजफ्फरनगर के खतौली में अज्ञात लोगों ने वकील मुहम्मद अफ़ज़ल को सरेआम गोली मार दी, गंभीर हालत में उन्हें अस्पताल में भर्ती कराया गया है। pic.twitter.com/fNBnmRcUnB
— Millat Times (@Millat_Times) October 30, 2021