لدھیانہ: (معراج عالم) آج بعد نماز جمعہ سنّی جامع مسجد غوثیہ سنیت بی آر ایس نگر لدھیانہ میں نارتھ تریپورہ میں ہوئے حالیہ دنگے کے خلاف اجتجاجی دھرنا و پردرشن کیا گیا جس میں مسجد کے اراکین و علمائے کرام کے علاوہ شہر معزز مذہبی و سیاسی لیڈران نے شرکت کیں۔ ادارئہ شرعیہ پنجاب کے صدر اعلیٰ حضرت مولانا الحاج محمد فاروق عالم رضوی نے تریپورہ میں اقلیتوں کے ساتھ ملک و آئین دشمن عناصر تنظیم کے ذریعہ پھیلائے جارہے خوف و دہشت اور نفرت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک و آئین دشمن اس طرح کی تنظیم و افراد پر ملکی و صوبائی حکومت فوراً لگام لگائے ۔
مولانا فاروق نے کہا کہ تریپورہ حکومت سے واضح لفظوں میں کہا کہ اس طرح کے افراد کسی دھرم و طبقہ کی دل آزاری کرنے والے قانون و آئین کے لئے خطرہ ہوسکتے ہیں بروقت روک تھام و لگام نہ لگایا گیا تو ملک کی شبیہ کے ساتھ ساتھ حکومتوں کا وقار بھی و خراب ہوگا ۔
انور علی منّا جنڑل سیکریٹری مائنارٹی گانگریس پارٹی پنجاب نے حالیہ تریپورہ دنگہ میں جو مسجدوں کا جلانا اور قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل بردشت عمل ہے ایسی دنگوں سے دیش اور ملک حالات کو خراب کرنے کی ایک ناپاک سازش ہے ۔
عمران خان سنئر لیڈر کانگریس پارٹی نے حکومت تریپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جو نارتھ تریپوری میں مسجدوں مسلمانوں کے گھروں و دوکانوں کا جو نقصان ہوا ہے اور زخمی لوگوں کے علاج کے لئے معاوضہ دیا جائے۔
محمد انیس خان نے کہا کہ شر پسند عناصر اقلتی مسلمانوں کو لاوارث سمجھنے کی کوشش نہ کریں اس طرح کی حرکتوں سےملک کا بھائی چارہ اور جمھوریت کاوقار مجروح ہوتا ایسے شر پسند لوگوں پر سخت سے سخت حکوت ہند و صوبائی سرکار کاروائی کر کے سزا دیں-
خامد علی ضلعی صدر سیوادل لدھیانہ نے مسلمانوں کے جانی مالی نقصانات کا جائزہ لیا جائے اور کمیٹی بناکر انکوائری لگا جائے ۔
اس موقع پر ماسٹر عالم سیفی محمد عمران ۔محمدافضل ساحد خان حافظ فرید ۔شاہ ویز خان عبد الرازق۔ حاجی غلام محمد حاجی عبد الرشید۔ عبد السلام ۔ بندو خان۔ فرقان خان ماسٹر نوشاد عالم مفتی شرف عالم حافظ ھارون انصاری ۔حاجی محمد سلیم خان مناشاہ وغیرہ وغیری خاص طور پر موجود تھے۔