مودی کے وزیر اٹھاولے نے سمیر وانکھیڈے کے حق میں اٹھائی آواز

این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے والد دیان دیو وانکھیڈے اور اہلیہ کرانتی ریڈکر وانکھیڈے نے مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات رام داس اٹھاولے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اٹھاولے نے سمیر وانکھیڈے کے حق میں آواز اٹھائی۔

رام داس اٹھاولے نے کہا، ”اپنی پارْتی آر پی آئی کی جانب سے میں نواب ملک سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ سمیر اور اس کے خاندان کو بدنام کرنے کی سازش بند کریں۔ اگر وہ کہتے ہیں کہ سمیر مسلمان ہے، تو وہ ایک مسلمان پر بھی کیوں الزامات لگا رہا ہے؟ ریپبلکن پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سمیر کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔”

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com