راجستھان کی دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جن میں دھاریاواڑ سیٹ کے نتیجہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہاں سے کانگریس کے ناگراج مینا تقریباً 21 ہزار ووٹوں سے فتحیاب ہوئے ہیں۔ دھاریاواڑ سیٹ اس سے پہلے بی جے پی کے قبضہ میں تھی اور یہاں سے رکن اسمبلی گوتم لال مینا کا انتقال ہو گیا تھا، جس کے یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ ادھر، ولبھ نگر سیٹ سے بھی کانگریس 6 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہی ہے۔