3 لوک سبھا سیٹوں اور 29 اسمبلی سیٹوں پر گزشتہ دنوں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کا آج اعلان ہو گیا۔ بی جے پی کی کارکردگی اس بار مایوس کن رہی ہے۔ اس پر کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے ”لوک سبھا ضمنی انتخابات میں بی جے پی کُل 3 میں سے 2 سیٹ ہاری ہے۔ اسمبلی انتخابات میں بھی جہاں کانگریس-بی جے پی کی سیدھی ٹکر ہے، بی جے پی کی شکست ہوئی ہے۔ ہماچل، راجستھان، کرناٹک، مہاراشٹر اس کا ثبوت ہیں۔” وہ مزید لکھتے ہیں ”مودی جی، ضد چھوڑیں!
3 سیاہ قوانین واپس لیں۔ پٹرول-ڈیزل-گیس کی لوٹ بند کریں۔ تکبر کو چھوڑیں۔”
लोकसभा उपचुनावों में BJP कुल 3 में से 2 सीट हारी है।
विधानसभा चुनावों में भी जहां कांग्रेस-भाजपा की सीधी टक्कर है, भाजपा हारी है। हिमाचल,राजस्थान,कर्नाटक,महाराष्ट्र इस का सबूत हैं।
मोदी जी,
राजहठ छोड़ें!
3 काले क़ानून वापस लें।
पेट्रोल-डीज़ल-गैस की लूट बंद करें।अहंकार त्यागें
— Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) November 2, 2021