آدھار کارڈ سے جڑی اہم خبر، غلط استعمال پر یو آئی ڈی اے آئی (UIDAI) لگا سکتا ہے ایک کروڑ کا جرمانہ

نئی دہلی: حکومت ہند نے اب ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی (UIDAI) کو آدھار ایکٹ   کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا اختیار دیا ہے۔ قانون کے پاس ہونے کے تقریباً دو سال بعد حکومت نے ان قوانین کو نوٹیفائی کیا ہے۔ اس کے تحت UIDAI آدھار کارڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے افسران کی تقرری کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مجرموں پر ایک کروڑ روپے تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ 2 نومبر کو حکومت نے یو آئی ڈی اے آئی (جرمانے کا فیصلہ) قانون 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس کے تحت UIDAI ایکٹ یا UIDAI کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں شکایت کی جا سکتی ہے۔ UIDAI کے ذریعہ مقرر کردہ افسران ایسے معاملات کا فیصلہ کریں گے اور ایسے اداروں پر 1 کروڑ روپے تک کا جرمانہ عائد کر سکتے ہیں۔ ٹیلی کام ڈسپیوٹ سیٹلمنٹ اینڈ اپیلیٹ ٹریبونل ان فیصلوں کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔
کیوں کی گئی قانون میں ترمیم ؟
حکومت نے آدھار اور دیگر قوانین (ترمیمی) ایکٹ 2019 لایا تھا تاکہ UIDAI کو کارروائی کرنے کے اختیارات حاصل ہوں۔ موجودہ آدھار ایکٹ کے تحت، UIDAI کے پاس آدھار کارڈ کا غلط استعمال کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ سال 2019 میں منظور ہونے والے قانون میں دلیل دی گئی تھی، “پرائیویسی کے تحفظ اور UIDAI کی خود مختاری کو یقینی بنانے کے لیے اس میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔” اس کے بعد دیوانی جرمانے کی فراہمی کے لیے آدھار ایکٹ میں ایک نیا چیپٹر شامل کیا گیا۔
2 نومبر کو مطلع کردہ نئے قواعد میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ لینے والے افسر حکومت ہند کے جوائنٹ سکریٹری کے عہدے سے نیچے کا نہیں ہوگا۔ اس کے پاس 10 سال یا اس سے زیادہ کام کا تجربہ ہونا ہوگا۔  اسے قانون کے کسی بھی مضمون میں انتظامی یا تکنیکی جانکاری ہوگی۔ اس کے علاوہ اسے مینجمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی یا کامرس میں کم از کم تین سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com