ڈبلیو ایچ او نے ’کوویکسن‘ کو ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی ہے، ڈبلیو ایچ او نے اس سلسلے میں بدھ کو ایک فہرست جاری کی جس میں کوویکسین کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دی گئی۔
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کے روز ہندوستان میں تیار کووڈ ویکسین، یعنی بھارت بایوٹیک کی ’کوویکسن‘ کو ایمرجنسی استعمال کے لیے فہرست بند کرتے ہوئے منظوری دے دی۔ ڈبلیو ایچ او کے تکنیکی مشاورتی گروپ (ٹی اے جی) نے اس بارے میں اپنا فیصلہ سنایا۔
ڈبلیو ایچ او نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’ڈبلیو ایچ او نے بھارت بایوٹیک کے ذریعہ تیار کوویکسن کو ایمرجنسی استعمال کی فہرست (ای یو ایل) میں شامل کیا ہے۔ اس سے ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے قابل قبول ٹیکوں کا پورٹ فولیو بڑھا ہے۔‘‘
https://twitter.com/WHO/status/1455869992965181441?t=rt03monj0qqUKhwcvHoCWg&s=19
بتایا جاتا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی فہرست میں کوویکسین کو شامل کرنے میں تاخیر ہو گئی، کیونکہ ٹی اے جی نے آخری جوکھم جائزہ کے لیے ٹیکہ بنانے والوں سے کچھ اضافی جانکاری مانگی تھی۔ ٹی اے جی کی آخری میٹنگ 27 اکتوبر کو ہوئی تھی اور ویکسین سازوں سے اضافی ڈاٹا حاصل کرنے کے بعد آخری جوکھم جائزہ کرنے پر ہی اس کے استعمال پر اتفاق ظاہر کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ کوویکسین کو حیدر آباد واقع بھارت بایوٹیک کے ذریعہ حکومت کی ہندوستانی میڈیکل ریسرچ کونسل (آئی سی ایم آر) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اسے جنوری میں ملک میں ایمرجنسی استعمال کے لیے منظوری دی گئی تھی۔ کوویکسن کو مرض انڈکیٹر کووڈ-19 کے خلاف 77.8 فیصد اثردار اور نئے ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف 65.2 فیصد محفوظ مانا گیا ہے۔ بھارت بایوٹیک نے کہا کہ اس نے تیسرے مرحلہ کی ٹیسٹنگ سے کوویکسن کے اثر کے آخری تجزیہ کا نتیجہ نکالا ہے۔