ضمنی انتخابات میں ہار کے بعد بی جے پی نے ایندھن پر مصنوعات ٹیکس میں کمی کی: کانگریس

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل پر مصنوعات ٹیکس میں تخفیف کے بعد مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے جمعرات کے روز کہا کہ حکومت کو ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد یہ اقدام لینے پر مجبور ہونا پڑا، جہاں بی جے پی ہماچل پردیش جیسی ریاستوں میں ہار گئی تھی۔
لوک سبھا میں کانگریس کے نائب قائد گورو گگوئی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مہینوں تک یہ دعویٰ کرنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے ٹیکس میں اضافہ ‘مفت ٹیکوں کے لئے ادائیگی’ ہے، بی جے پی کو اپنی منافقت کو واپس نگلنا پڑا اور قیمتوں کو جزوی طور پر واپس لینا پڑا۔
گورو گگوئی نے مزید کہا کہ ”راہل گاندھی کی جانب سے افراط زر کے حوالہ سے حکومت پر حملہ بولنے کے ایک دن بعد ہندوستان کے لوگوں کو ایک چھوٹی سی راحت حاصل ہوئی ہے۔”
کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا، ”ٹیکس پرجیوی پر مودی حکومت کو سچائی کا آئینہ دکھانے کے بعد لوگوں کو مبارک باد!

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com