اوکھلا ایم ایل اے امانت اللہ خان نے ابوالفضل انکلیو واقع وژن 2026 کے سی ٹیگ سینٹر کا افتتاح کیا

سی ٹیگ شمالی ہند میں کریر گائیڈینس کے میدان میں ایک پہل ہے: معظم نائک

نئی دہلی : (پریس ریلیز ) اوکھلا اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے آج  دعوت نگر ابوالفضل انکلیو واقع سی ٹیگ سینٹر کا افتتاح کیا ۔ یہ سینٹر دہلی میں  اپنی نوعیت کا الگ طرح کا سینٹر ہے جہاں سے بچوں کی مکمل تعلیمی رہنمائی حاصل کی جاسکے گی ۔ اسے ‘سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائڈینس’ نام دیا گیا ہے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں امانت اللہ خان نے ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس سماجی خدمت کا کامیاب تجربہ ہے اچھا انفراسٹریکچر ہے ہم آپ کے ساتھ ملکر سماج میں تعلیمی بیداری لانے کی کوشش کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں مساجد کا نیٹ ورک ہے جسے خیر کے کاموں کا مرکز بنایا جائے ، مساجد کے امام صاحبان کو ساتھ لیکر یہ کام بڑی آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ امام صاحبان  تعلیمی بیداری میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وژن 2026 کی سرگرمیوں سے ذاتی طور پر واقف ہوں آپ  لوگ بہت منظم ڈھنگ سے سماجی خدمت کا کام کر رہے ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ کاموں کو تیزکیا جائے اس کے لیے میں آپ کے ساتھ ہوں ۔ اس موقع پر انہوں نے سی ٹیگ کا نیوز لیٹر بھی ریلیز کیا ۔
ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری معظم نائک نے کہا کہ یہ سی ٹیگ کریر گائیڈینس کے میدان میں ایک پہل ہے،جنوبی ہند پہلے سے ایسے ادارے کام کر رہے ہیں لیکن شمالی ہند کی ریاستوں میں اس کی بڑی کمی رہی ہے ، ان خطوں میں ایسےادارے نہیں ہیں جو دسویں ،بارہویں ،گریجویشن کے کو گائیڈ کر سکے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے فاونڈیشن نے یہ پہل کی جہاں سے آن لائن اور آف لائن  دونوں طرح سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔
اس موقع پر فاونڈیشن کے مینجر ایجوکیشن سلیم اللہ خان نے استقبالیہ پیش کیا ، جماعت اسلامی ہند کے سیکریٹری  ٹی عارف علی نے سی ٹیگ کی ویب سائٹ لانچ کی ۔ ایس آئی او آف انڈیا کے صدر سلمان احمد ،فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل نے بھی خطاب کیا ۔ پروگرام  میں معززین شہر نے شرکت کی اخیر میں سینٹرانچارج فیضی رحمٰن نے سبھی شرکا شکریہ ادا کیا ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com