حیدر آباد میں آتشبازی کے دوران دھماکہ، دو افراد ہلاک

حیدرآباد: حیدر آباد کے چھتری ناکہ کنڈیکل گیٹ میں کل رات آتشبازی کے دوران دھماکہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت بنگال کے وشنو اور جگن ناتھ کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر حکام موقع پر پہنچے۔ کلیوز ٹیم دھماکے کی ممکنہ وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والے پی او پی مجسمہ بنانے کا کام کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق پٹاخہ جلانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا جبکہ ایک ب ر ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹاخوں کو کیمکل کے ساتھ جلایا گیا جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com