بھارت: قیدی کے جسم پر گرم سلاخ سے ’دہشت گرد ‘ لکھوا دیا، تفتیش کا حکم

بھارتی صوبے پنجاب کے برنالا ضلع میں ایک زیر سماعت 28 سالہ قیدی کرم جیت سنگھ نے عدالت میں تحریری طورپر الزام لگایا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے نہ صرف اس پر شدید ٹارچر کیا بلکہ اس کی پیٹھ پر گرم سلاخ سے ‘آتنک وادی’ (دہشت گرد) بھی لکھوا دیا۔ کرم جیت کے خلاف انسداد منشیات قانون کے تحت ایک کیس زیر سماعت ہے۔
کرم جیت سنگھ نے جیل میں قیدیوں کے ساتھ انتہائی خراب اور اذیت ناک سلوک کیے جانے کے بھی الزامات لگائے ہیں۔ اس نے اپنے حلفیہ بیان میں کہا ہے،”قیدیوں کی حالت انتہائی قابل رحم ہے، جن قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کی تشخیص ہوچکی ہے انہیں بھی الگ وارڈوں میں نہیں رکھا جاتا ہے اور میں نے جب کبھی قیدیوں کے ساتھ خراب سلوک کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجھے بری طرح مارا پیٹا۔”
الزامات اور اس کی تردید
پنجاب میں اپوزیشن جماعت اکالی دل کے ترجمان منجندر سنگھ سرسا نے کئی تصویریں ٹوئٹ کی ہیں جس میں کرم جیت سنگھ کی پیٹھ پر پنجابی زبان میں ‘آتنک وادی’ لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو ‘انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی’ قرار دیا۔
جیل سپرنٹنڈنٹ بلبیر سنگھ تاہم ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرم جیت سنگھ ایک عادی مجرم ہے اور من گھڑت کہانیاں بیان کرنا اس کی عادت ہے۔
بلبیر سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا،”اس(کرم جیت سنگھ) پر انسداد منشیات ایکٹ کے علاوہ قتل تک کے گیارہ مقدمات چل رہے ہیں، اور اب وہ یہ الزام اس لیے لگارہے ہیں کیونکہ وہ ہم سے ناراض ہے، ہم بیرک کی تلاشی لیتے رہتے ہیں اور پچھلی مرتبہ ہمیں اس کے بیرک میں ایک موبائل فون ملا تھا، وہ ایک مرتبہ پولیس کی تحویل سے فرار بھی ہوچکا ہے۔”
واقعے کی انکوائری کا حکم
اکالی دل نے کرم جیت سنگھ کے مذکورہ کیس کے حوالے سے ریاست کی حکمران کانگریس پارٹی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کانگریس حکومت پر “انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں” کے الزامات بھی عائد کیے۔
اکالی دل کے ترجمان منجندر سنگھ سرسا نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا،”سکھوں کو دہشت گرد کے طورپر پیش کرنے کی بدنیتی پر مبنی کانگریس حکومت کا ارادہ!

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com