اتراکھنڈ: کیدارناتھ مندر کے دروازے بند، کل وزیر اعظم مودی نے کیا تھا دورہ

دہرادون: ہندوؤں کے چار دھاموں میں سے ایک کیدارناتھ مندر کے دروازے ہفتہ کے روز فوج کے بینڈ باجوں کی عقیدت مندانہ دھنوں کے درمیان موسم سرما تک کے لئے بند کر دیئے گئے۔ علی اصبح سے دروازے بند ہونے کا عمل شروع ہوا اور صبح 6 بجے پجاری باگیش مذہبی پیشواؤن کی موجودگی میں خشک پھولوں سے رسومات ادا کی۔ اس کے بعد صبح 8 بجے اہم دروازے بند کر دیئے گئے۔
برف کی سفید چادر اوڑھے کیدارناتھ دھام سے پنچ مکھی ڈولی نے فوج کے بینڈ باجوں کی عقیدت مندانہ دھنوں کے درمیان مندر کا طواف کرتے ہوئے، مختلف مراحل سے گزر کر سرمائی نشست کو اونکاریشور مندر اوکھی مٹھ کے لئے روانہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے کیدارناتھ کا دورہ کیا تھا اور یہاں پوجا کی تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہاں آدی شنکراچاریہ کی 12 فٹ کی مورتی کی نقاب کشائی بھی کی تھی۔ نیز انہوں نے یہاں سینکڑوں کروڑ کی لاگ والے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور کچھ پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا تھا۔
اتراکھنڈ کے گورنر گرمیت سنگھ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، سابق وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت، وزیر سیاحت ستپال مہاراج، سابق ممبر پارلیمنٹ منوہر کانت دھیانی، اسمبلی کے اسپیکر پریم چندر اگروال اور چاردھام ڈیولپمنٹ کونسل کے سابق نائب صدر آچاریہ شیو پرساد ممگائی نے دھاموں کے دروازے بند ہونے پر نیک خواہشات پیش کیں۔
(بشکریہ قومی آواز)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com