انڈین یونین مسلم لیگ کی سیاسی مشاورتی کمیٹی اجلاس میں کئی اہم قرار داد منظور

کوژی کوڈ: (پریس ریلیز) انڈین یونین مسلم لیگ کی سیاسی مشاروتی کمیٹی(PAC) اجلاس گزشتہ 5نومبر کو لیگ ہاؤس کوژی کوڈ میں منعقد ہوا۔ سید صادق علی شہاب تنگل رکن پی اے سی نے قرآت سے پروگرام کا آغاز کیا۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے اجلاس کی صدارت کی۔ قومی جنرل سکریٹری پی کے کنہالی کٹی ایم ایل اے نے استقبالیہ خطاب کیا۔ اجلاس میں پی اے سی اراکین قومی آرگنائزنگ سکریٹری ای ٹی محمد بشیر ایم پی، قومی خازن پی وی عبدالوہاب، قومی نائب صدر عبدالصمد صمدانی، ایم پی، قومی نائب صدر اڈوکیٹ اقبال احمد، قومی سکریٹری خرم انیس عمر، کیرلا ریاستی سکریٹری کے پی اے مجید ایم ایل اے، کیرلا ریاستی قائم مقام جنرل سکریٹری پی اے ایم سلام، سابق ایم ایل اے، تمل ناڈو ریاستی جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر، سابق ایم ایل اے، تمل ناڈو ریاستی خازن ایم ایس اے شاہ جہاں، تمل ناڈو ریاستی نائب صدر و تمل ناڈو وقف بورڈ چیئرمین ایم عبدالرحمن سابق ایم پی، تمل ناڈو ریاستی نائب صدر کے نواز غنی، ایم پی، اترپردیش ریاستی صدر ڈاکٹر متین خان، مسلم یوتھ لیگ قومی جنرل سکریٹری اڈوکیٹ فیصل بابو، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن قومی صدر ٹی پی اشرف علی، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن قومی جنرل سکریٹری ایس ایچ محمد ارشد، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن آسام ریاستی صدر توصیف احمد رضا، ویمن لیگ قومی جنرل سکریٹری محترمہ اڈوکیٹ پی کے نور بینا راشد شریک رہے۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل قرارداد منظور ہوئیں۔٭ آسام۔ مسلم کمیونٹی کی بے دخلی۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری ای ٹی محمد بشیر کی قیادت میں ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے آسام کے دارنگ ضلع کا دورہ کیا جہاں 800-1200مسلم خاندانوں کو نا ندی کے علاقے سے بے دخل کیا گیا، ریاستی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ یہ زمین زراعت کیلئے خاص طور پر گایوں کیلئے چارہ اگانے کیلئے مختص کی گئی ہے۔گائے کے چارے کے کاشت کے نام پر ہزاروں مرد عورتیں اور بچے مصائب کا شکار ہیں، یہ بے دخلی اس لحاظ سے غیر انسانی تھی کہ سینکڑوں خاندان جن میں بچے اور حاملہ خواتین شامل ہیں، ان کو ریاستی پولیس نے راتوں رات بے گھر کردیا۔ یہ خاندان جو اس علاقے میں اسی سے زائد برسوں سے اپنی چھوٹی جھگیوں میں مقیم تھے، اچانک ناندی کی ریتیلی زمین میں کھلے میدان میں رہنے پر مجبور ہوگئے۔ انڈین یونین مسلم لیگ اس قرارد اد کے ذریعے آسام میں بی جے پی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتی ہے اور ریاستی حکومت سے متاثرہ خاندانوں کی مناسب باز آبادکاری کا مطالبہ کرتی ہے۔پارٹی کا مطالبہ ہے کہ مستقبل میں ہونے والی تمام بے دخلیوں کو روک دیا جانا چاہئے، جب تک کہ نقل مکانی کا مناسب منصوبہ عمل میں نہیں لایا جاتا۔ ٭۔ تریپورہ۔ ریاست کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کا قتل عام۔ انڈین یونین مسلم لیگ کی سیاسی مشاورتی کمیٹی (پی اے سی) ریاست تریپور کے مختلف حصوں میں مسلم کمیونٹی پر حملہ کرنے والے سنگھی ذہنیت کے افراد کی کارروائی اور مجرموں کی حمایت میں مقامی پولیس کی غیر فعالی کی سخت مذمت کرتی ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ اقلیتی برادری کے خلاف بڑے پیمانے پر مظالم کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے اور ریاست کے ساتھ ساتھ مرکز کی بی جے پی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو جو سوشیل میڈیا پر اس مسئلے پر متاثرین کیلئے انصاف کی آواز اٹھارہے تھے، انہیں چن چن کر نشانہ بنانے کے بجائے مجرموں کے خلاف کارروائی

 کرے۔ ٭۔ تمل ناڈو وقف بورڈ کیلئے تقرر۔ یہ اجلاس عزت مآب تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کیلئے اپنے گہرے تشکر کا اظہار کرتی ہے۔ ایم کے اسٹالن نے ہمارے پارٹی کے سینئر نائب صدر ایم عبدالرحمن کو تمل ناڈو وقف بورڈ کے چیئرمین کے طورپر اور نوازغنی ایم پی اور محترمہ فاطمہ مظفر کو بطور ممبر مقرر مقرر کیا۔ پی اے سی انہیں وقف بورڈ کے ذریعے ان کی خدمات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ تنظیمی قراردادیں۔ انڈین یونین مسلم فنڈ ریزنگ مہم۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی یو ایم ایل پارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ پی کے کنہالی کٹی،قومی جنرل سکریٹری و سابق ایم پی کی قیادت میں اکھٹا کیا جائے گا۔ ملک بھر میں پارٹی کے تمام اراکین کو پارٹی سرگرمیوں کیلئے کم از کم 100/-روپئے عطیہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ عطیہ کی کوئی حد نہیں ہے،  3دسمبر 2021سے 10دسمبر تک پارٹی فنڈ ریزنگ ہفتہ منایا جائے گا۔ پی وی عبدالوہاب خازن نے اجلاس کے دوران 10لاکھ روپئے عطیہ کرکے فنڈ ریزنگ پروگرام کا افتتاح کیا۔ تنظیمی کام کیلئے ریاستی انچارج /مبصرین کی تقرری۔ تفصیلی بات چیت کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈروں کیلئے مختلف ریاستوں کیلئے ذمہ داریاں طے کی گئیں۔ اترپردیش۔ فیصل بابو، خرم اے عمر، جھارکھنڈ۔ محمد کویا۔ ٹی پی اشرف علی، مہاراشٹرا۔عبدالصمد صمدانی، عبدالباسط اور محمد ارشد، کرناٹک۔ ای ٹی محمد بشیراور خرم اے عمر، تلنگانہ۔ کے اے ایم ابوبکراور خرم اے عمر، مغربی بنگال، خرم اے عمر اور محمد کویا، آسام۔ ای ٹی محمد بیشر اور کے اے ایم ابوبکر ریاستی انچارجس ہونگے۔ آئی یو ایم ایل۔ ویمنس لیگ کی نئی قومی صدر کی نامزدگی۔ چونکہ پارٹی کی ویمن لیگ کی موجودہ قومی صدر مسنر تشریف جہاں کی طبیعت ناساز ہے اور وہ قومی صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے سے قاصر ہیں۔ اس اجلاس میں مسنر فاطمہ مظفر کو انڈین یونین ویمن لیگ کی قومی صدر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی اے سی کے اراکین نے متفقہ طور پر ان کی تقرری کی منظوری دی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ کیرلا مسلم یوتھ لیگ کو مبارکباد۔ اس اجلاس میں سید منور علی شہاب تنگل اور پی کے فیروز کو مسلم یوتھ لیگ کے ریاستی صدر اور ریاستی جنرل سکریٹری کے عہدے پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ اجلاس میں مسلم یوتھ لیگ کی ریاستی کمیٹی کی حال ہی تعمیر کی گئی عمارت اور ریاست بھر کے نوجوانوں کی بہتری کیلئے وہاں سے جاری سرگرمیوں کی بھی ستائش کی گئی۔ پی وی عبدالوہاب ایم پی نے شکریہ ادا کیا۔ ایم ایس اے شاہ جہاں کی دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com