وراٹ کوہلی کی ‘ڈبل’ سنچری سے ہندوستان کو 179 رنوں کی برتری

ممبئی، ملت ٹائمز(شاہنواز ناظمی)

کپتان وراٹ کوہلی (ناٹ آووٹ 212) کی شاندار ڈبل سنچری اور جینت یادو (ناٹ آووٹ 92) کی بہترین اننگز کے دم پر ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے دن اتوار کو لنچ تک سات وکٹ پر 579 رن بنا کر 179 رنوں کی برتری حاصل کر لی۔ وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کیریئر میں یہ تیسری ڈبل [؟][؟]سنچری ہے ۔ رن مشین وراٹ پہلے ایسے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سال میں تین ڈبل سنچریاں لگاءي ہیں۔ وراٹ اور جینت کے درمیان آٹھویں وکٹ کے لئے اب تک 215 رنوں کی شراکت ہو چکی ہے ۔وراٹ 317 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 212 رن کی اپنی ڈبل سنچری اننگز میں اب تک 23 چوکے لگا چکے ہیں۔ ٹیسٹ کیریئر میں وراٹ کا یہ سب سے بہترین اسکور ہے ۔کپتان وراٹ نے اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف اسی سال اکتوبر میں اندور میں 211 رن بنائے تھے ۔ وہیں جینت 184 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 92 رنوں کی اننگز میں 13 چوکے جوڑچکے ہیں۔ جینت ٹیسٹ کیریئر میں اپنا سب سے بہترین اسکور بنا چکے ہیں اور وہ اپنی سنچری سے محض آٹھ رن دور ہیں۔آج ہندوستان نے اپنے کل کے اسکور سات وکٹ پر 451 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ وراٹ نے 147 اور جینت نے 30 رن سے آگے اپنی اننگز کو بڑھایا۔ جینت نے 103 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی تو وہیں وراٹ نے 302 گیندوں میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری ڈبل [؟][؟]سنچری لگا ئی۔ دونوں بلے بازوں نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے ہندوستان کو مضبوط برتری کی جانب گامزن کیا۔لنچ کے وقت وراٹ کوہلی 212 اور جینت یادو 92 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔میچ کے چوتھے دن کے پہلے سیشن میں انگلش گیند بازوں کو ایک بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

SHARE