پھلواری شریف: (پریس ریلیز) آل انڈیا ملی کونسل بہار پبلک سروس کمیشن (B.P.S.C.) میں شرکت کے خواہش مند طلباء کے لیے آن لائن مفت کوچنگ کا انتظام کرنے جارہی ہے،ان شاء اللہ B.P.S.C. کے کوچنگ کا آغاز آل انڈیا ملی کونسل کے سہ روزہ اجلاس مجلس عمومی کے موقع پر 14/نومبر2021ء کو ہوگا، اس آن لائن فری کوچنگ کا اہتمام آل انڈیا ملی کونسل بہار، ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن اورآل انڈیامدارس گریجویٹ کے تعاون سے کررہی ہے،رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے، طلبہ وطالبات کے لیے رجسٹریشن فیس 200 روپئے رکھی گئی ہے ، B.P.S.C. میں داخلہ کے خواہشمندطلبہ کی کلاسیز جناب شہنواز خان ریٹائرڈ ڈپٹی لیبرکمیشن، محمدشعیب خان ریٹائرڈآئی پی ایس،ایم ایس سی، سائنس کالج پٹنہ یونیورسٹی،ڈاکٹرسیدشمس الحسین ریٹائرڈپرنسپل جے پی یونیورسٹی چھپرہ ایم ایس سی،پی ایچ ڈی اورڈاکٹرمحمودعاصم صاحب و دیگر ماہرین لیں گے, طلبہ بذات خودبھی اس لنک https:/forms.gle/ER2wqZzjrAfnsicu7پریامندرجہ ذیل موبائل نمبر8797401970/9472077553پراپنارجسٹریشن کراسکتے ہیں،امیدہے کہ اس کامثبت اورخاطرخواہ نتیجہ سامنے آئے گااورB.P.S.C. میں مسلم طلبہ کی کم ہوئی نمائندگی کاسدباب ہوگا،بی پی ایس سی میں طلبہ وطالبات کے تناسب میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا،ان خیالات کااظہارکرتے ہوئے آل انڈیاملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی چیئرمین ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن نے کہاہے کہ گزشتہ چندبرسوں سے بی پی ایس سی (B.P.S.C) وغیرہ کی تیاری کے لیے تھوڑی بیداری بہارکے اقلیتی طلبہ وطالبات میں دیکھی جارہی ہے،جو خوش آئندہے، 2008ء میں جب میری پہل پربہارحج کمیٹی نے حج بھون میں کوچنگ کا نظام بنایا اوربہاراقلیتی وزارت کی اسکیم کورو بعمل لانے کی کوشش کی گئی تواس میں کامیابی ملی اوریہ کارواں چل پڑا جس کے نتیجہ میں گزشتہ بارہ (12) برسوں میں محکمہ پولیس اوربہارپبلک سروس کمیشن (B.P.S.C.) میں مسلم اقلیت کے افرادکامیاب نظرآنے لگے،مگریہ کارکردگی تناسب کے اعتبارسے بہت محدودرہی ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسی تحریک اوربیداری ہونی چاہئے تھی،وہ نہیں آئی ہے، B.P.S.C میں تقریباً ساڑے چارلاکھ طلبہ وطالبات گزشتہ (66ویں B.P.S.C امتحان) میں شامل ہوئے تھے،مگر اس میں مسلم اقلیتی طلبہ وطالبات کی تعدادچندہزارتھی (غالباًپانچ ہزارسے زائدتھی)اسی لیے اس امتحان میں صرف 36امیدوارہی کامیاب ہوئے جو کامیاب ہونے والے طلبہ میں تناسب کے اعتبارسے چارفیصدبھی نہیں ہے،جب کہ آبادی18%سے زیادہ ہے،یہ اعدادوشماربتارہے ہیں کہ ملت کوجس حدتک بیدارہوناتھا،نہیں ہے،آبادی کے تناسب سے کم ازکم سواسواقلیتی نوجوانوں (مردوخواتین) کو B.P.S.C میں کامیاب ہوناچاہئے تھا،اس بارپھرموقع آیا ہے، امیدہے کہ23/جنوری 2022ء کواس کاپہلاجنرل سبجکٹ کا امتحان (P.T.) ہوگا اوراس کے لیے فارم بھرنے کی آخری نئی تاریخ 19/نومبر 2021ء ہے، جن لوگوں نے فارم بھردیاہے اورتیاری شروع کردی ہے،انہیں چاہئے کہ انتھک محنت کریں،ان ہزاروں طلبہ وطالبات کے لیے فارم بھرنے کاجوگریجویٹ کرچکے ہیں یاعالم /فاضل کی سند (مدرسہ ایجوکیشن بورڈ)کی رکھتے ہیں،ان کے لیے ابھی موقع ہے،وہ پہلی فرصت میں فارم بھریں اور تیاریوں میں مصروف ہوجائیں، مدرسہ کے عالم وفاضل پاس طلبہ بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اورانہیں بھی فارم بھرناچاہیے،یہ اچھی بات ہے کہ B.P.S.C کے امتحان پاس کرنے کے لیے 9/بارموقع ملتاہے،جنرل درجہ کے طلبہ کے لیے 37 سال اور O.B.C کے لیے 40 سال کی عمرزیادہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔طالبات کے لیے خصوصی رعایت ہے کہ 35% سیٹ مخصوص ہے،جنرل درجہ کے مالی طورپرکمزورخاندان کے طلبہ وطالبات بلاک سے اپنامالی سرٹیفکٹ بنواکر ریزرویشن کی سہولت اسی طرح لے سکتے ہیں؛ جس طرح O.B.C کے طلبہ وطالبات کوحاصل ہے،طلبہ واقف ہیں کہ P.T. میں تاریخ، سائنس، حساب وغیرہ کامعیار درجہ 6 سے 10 تک کی نصابی کتابوں کی معلومات کا ہوتا ہے اور جو لوگ اس کوسمجھ کریادکرلیتے ہیں، وہ کامیاب ہوکراس کے اصل امتحان جو”مین امتحان“ ہوتا ہے، اس میں شامل ہوسکتے ہیں،یہ امتحان عام طورپر P.T. کے تین چارماہ بعد ہوتا ہے، اس میں اردو والوں کے لیے بڑی آسانی ہے، اردو زبان کے سوالات کے جواب اردو میں لکھ سکتے ہیں۔