پدم شری سے سرفراز چچا شریف نے جذباتی ہوکر وزیراعظم کے سامنے رکھ دی یہ مانگ

شریف چچا نے بتایا کہ ان کو اس کیلئے کسی بھی طرح کی سرکاری مدد نہیں ملتی ہے ۔ وہ عوام سے ہی پیسہ جمع کرکے لوگوں کی آخری رسوم ادا کرتے ہیں ۔

نئی دہلی: لاوارث لاشوں کے مسیحا کے نام سے مشہور محمد شریف کو پیر کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ راشٹرپتی بھون میں ان کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایوارڈ سے سرفراز کیا ۔ پانچ ہزار سے زیادہ لاوارث لاشوں کی آخری رسوم ادا کرچکے سماجی کارکن محمد شریف وہ شخص ہیں ، جو اپنے بیٹے کی ہی تدفین نہیں کرسکے تھے ، جس کے بعد انہوں نے طے کیا کہ اب کوئی ہندو ہو یا مسلمان کسی کی بھی لاش لاوارث نہیں رہے گی ۔ سب کی آخری رسوم وہ ادا کریں گے ۔ اس کے بعد سے وہ تین ہزار ہندو اور دو ہزار سے زیادہ مسلم لوگوں کی آخری رسوم ادا کرچکے ہیں ۔

ایودھیا کے رہنے والے محمد شریف کو پیر کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ محمد شریف نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 25 سال پہلے سلطان پور میں ان کے بیٹے کی موت ہوگئی تھی ، تو کسی نے اس کی آخری رسوم نہیں کی ، تبھی سے میں نے طے کیا کہ اب خواہ ہندو ہو یا مسلمان سب کی آخری رسوم میں خود کروں گا ۔ اس کے بعد انہوں نے آخری رسوم ادا کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور تب سے اب تک وہ تین ہزار ہندو اور تقریباً دو ہزار مسلمانوں کی لاشوں کی آخری رسوم ادا کرچکے ہیں ۔

محمد شریف نے بتایا کہ پدم شری ایوارڈ ملنے سے وہ بہت خوش ہیں ۔ ان کے کام کو لوگوں کے ذریعہ سراہا گیا اور سرکار کے ذریعہ ان کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس سے ان کی ہمت مزید بڑھ گئی ہے ۔ وہ اسی طرح سے آگے بھی کام کو کرتے رہیں گے ۔

شریف چچا نے بتایا کہ ان کو اس کیلئے کسی بھی طرح کی سرکاری مدد نہیں ملتی ہے ۔ وہ عوام سے ہی پیسہ جمع کرکے لوگوں کی آخری رسوم ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ شروع میں لوگ ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے ، لیکن پھر بعد میں لوگ ان کو عزت دینے لگے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com