افغانستان: ننگر ہار صوبہ کی ایک مسجد میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کابل: افغانستان ننگرہار صوبہ میں جمعہ کو ایک مسجد میں دھماکہ کی اطلاع ملی ہے۔ اس دھماکہ میں کم از کم 3 افراد جاں بحق 15 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس حادثہ کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ابھی کسی نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ اس سے پہلے بھی 15 اکتوبر کو قندھار کی امام بارگاہ مسجد میں بم دھماکہ ہوا تھا۔ افغان میڈیا کی طلوع نیوز کے مطابق، دھماکے میں 32 افراد سے زیادہ کے ہلاک ہوئے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مسجد کہ مسجد میں ایک کے بعد ایک تین دھماکے ہوئے۔ اس سے پہلے گزشتہ جمعہ کو شمالی افغانستان کی ایک شیعہ مسجد میں دھماکہ میں 100 سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی تھی۔ دھماکہ ٹھیک اس وقت ہوا تھا، جب سینکڑوں لوگ نماز ادا کر رہے تھے۔ اسلامک اسٹیٹ خراسان نے بم دھماکہ کی ذمہ داری لی تھی۔ آئی ایس نے خود کش حملہ آور کی شناخت ایک ایغور مسلم کے طور پر کی اور کہا کہ حملے میں شیعوں اور طالبان دونوں کو نشانہ بنایا گیا، جو چین سے ایغور مسلمانوں کے مطالبات کو پورا کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com