رحمانی 30 کی انجینئرنگ کے مقابلہ جاتی امتحانات میں شاندار کامیابی کووڈ 19 کے باوجود JEE Main اور JEE Advanced میں نمایاں ریزلٹ

پٹنہ: (پریس ریلیز): لاک ڈاؤن میں تعلیمی سرگرمیوں کے فقدان کے باوجود نامناسب ماحول میں رحمانی ۳۰ کے اساتذہ اور منتظمین کی انتھک محنت کی وجہ سے رحمانی ۳۰ کے طلبہ و طالبات نے عظیم کامیابی حاصل کی ہے، اور تمام پریشانیوں کے باوجود اچھا رینک حاصل کیا ہے، اور ایک مثال قائم کی ہے، رحمانی ۳۰ کے طلبہ کی یہ نمایاں کامیابی بتاتی ہے کہ وسائل کی کمی اور مخالف حالات میں بھی اگر حوصلہ اور ہمت سے کام لیا جائے اور اللہ پر بھروسہ کرکے محنت کی جائے ، تو بڑی کامیابی ملتی ہے، آلات و حالات کی دشواری کامیابی میں رکاوٹ نہیں بنا کرتی۔
رحمانی 30 کے طلبہ و طالبات نے انجینئرنگ میں انڈر گریجویٹ داخلے کی دنیا میں سب سے سخت گیر امتحان میں سے ایک JEE Advanced میں کووڈ کے باوجودایک شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس امتحان میں کل 134 طلبہ نے شرکت کی تھی، جس میں 68 طلبہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ گذشتہ سال 55 طلبہ کامیاب ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ JEE Main میں کل 218 طلبہ نے شرکت کی تھی جس میں کل 185 طلبہ کامیاب ہوئے۔ JEE Main میں113 طلبہ 90 پرسنٹائل یا اس سے اوپر رہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی قابل تعریف کوالیفکیشن کے علاوہ طلبہ کے بہت اچھے رینکس بھی آئے ہیں. زوریز احمد نے JEE-ADVANCE مین 28 کٹیگری رینک حاصل کرتے ہوئے آل انڈیا 393 رینک حاصل کیا جبکہ اس نے جے ای ای مین میں کٹیگری رینک 67 اور آل انڈیا 712 رینک کے ساتھ کامیاب ہوا ہے، لڑکیوں میں منتشا فردوس نے اعلیٰ نمبر سے کامیابی حاصل کی ہے، جے ای ای مینس فزکس میں شہنواز حسین، کیمسٹری میں ضیاء بلال، ریان سلیمان اور میتھ میں ریان سلیمان نے صد فیصد پرسنٹائل کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ امن احمد نے WBJEE کے انجینئرنگ میں کیٹیگری رینک 9 اور آل انڈیا رینک 720 اور فارمیسی میں کیٹیگری رینک 10 اور آل انڈیا رینک 751 حاصل کیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com