ہاردک پانڈیا سے 5 کروڑ کی دو گھڑیاں برآمد، ممبئی ائیرپورٹ پر ضبط

ممبئی: یو اے ای میں آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان کی کارکردگی مایوس کن رہی اور ٹیم انڈیا وطن واپس لوٹ آئی ہے۔ اسی ضمن میں ٹیم کے ہرفن مولا کھلاڑی ہاردک پانڈیا ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچے۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر محکمہ کسٹم کے افسران نے ان کے پاس سے 5 کروڑ کی دو گھڑیاں برآمد کی ہیں۔
جب ہاردک پانڈیا سے ان گھڑیوں کے تعلق سے سوال کیا گیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہے۔ پانڈیا کے پاس ان گھڑیوں کا کوئی بل بھی موجود نہیں تھا۔ لہذا کسٹم کی جانب سے گھڑیوں کو ضط کر لیا گیا اور محکمہ کی جانچ شروع کر دی گئی۔
قبل ازیں، نومبر 2020 میں ہاردک کے بڑے بھائی کرونال پانڈیا کے پاس سے بھی مہنگی گھڑیاں برآمد ہوئی تھی۔ انہیں اس وقت ڈارئریکٹریٹ آف ریوینیو اٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے افسران نے روک لیا تھا۔ جس کے بعد اس معاملہ کو محکمہ کسٹم کے سپرد کر دیا گیا تھا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com