سوسائٹی فاربرائٹ فیوچر نے ونٹر ریلیف پروجیکٹ ‘راحت’ کا افتتاح کیا ابوالفضل انکلیو آرڈبلیواے کے دفتر میں 100 ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم

نئی دہلی: (پریس ریلیز) سوسائٹی فاربرائٹ فیوچر نے آج سے اپنے ونٹر ریلیف پروجیکٹ ‘ راحت ‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ ابوالفضل انکلیو آرڈبلیواے کے دفتر میں منعقد ایک پروگرام میں 100 ضرورت مندوں کو اچھے کوالٹی کے کمبل تقسیم کیے گئے ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ہمالیہ ڈرگ کے سربراہ ڈاکٹرسید فاروق نے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ کمبل تو اور بھی لوگ تقسیم کرتے ہیں لیکن ایس بی ایف نے جس کوالٹی کا کمبل تقسیم کیا ہے اسے دیکھ کر اطمینان ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا معاشرے کے باحیثیت لوگوں کو ضرورت مندوں کی ضرورتیں پورا کرنے کا احساس ہونا چاہیے ۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن نے کہا کہ معاشرے کی خبر گیری کرنا اس کی ضرورتوں کو پورا کرنا بڑا اہم کام ہے ، ہمیں معاشرے چل پھر کر فقراء مساکین تک پہونچانا چاہیے ۔ سرد لہر کے شکار لوگوں کو راح پہونچانے کا یہ کام بہت اہم ہے ۔
واضح ہو کہ ایس بی ایف ملک بھر میں گزشتہ دس برس (2011-2021 ) تک ایسے ضرورت مندوں میں ایک لاکھ 80 ہزارکمبل اوررضائی تقسیم کر چکا ہے ۔ اس پروجیکٹ کے تحت سرد لہر سے بچانے کے لیے شمالی ہند کی سبھی ریاستوں میں متاثرہ لوگوں میں کمبل اور رضائی تقسیم کی جاتی ہے ۔ ایس بی ایف نے شمالی ہند کی سبھی ریاستوں میں اس سال کا اپنا ونٹر ریلیف پروجیکٹ 2021-2022 کا یکم نومبر 2021 سے شروع کردیا ہے ۔ اس سال 20 ہزار کمبل ورضائی تقسیم کرنے کا ہدف طے کیا ہے ۔ ایس بی ایف کا یہ ونٹر ریلیف پروجیکٹ 31 جنوری 2022 تک جاری رہے گا ۔
اس موقع پر ایس بی ایف کے خزانچی محمد شفیع مدنی ، ایس بی ایف کے نیشنل کو آرڈینیٹر عرفان احمد، آر ڈبلیو اے کے صدر محمد آصف نے بھی خطاب کیا ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com