نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں اس لئے ملک کے عوام کو ان پر اعتماد نہیں ہے، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی جھوٹ بولتے ہیں اور زراعت سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کے ان کے اعلان پر کسان کو اعتماد نہیں ہے اس لئے ایک سال سے زیادہ وقت سے جاری کسان ستیہ گرہ جاری ہے۔
झूठे जुमले झेल चुकी जनता PM की बात पर विश्वास करने को तैयार नहीं!
किसान सत्याग्रह जारी है।#FarmersProtest continues.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 21, 2021
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ‘جھوٹے جملے جھیل چکے عوام وزیراعظم کی بات پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔ کسان ستیہ گرہ جاری ہے’۔
واضح ہو کہ رہل گاندھی روزانہ کسی نی کسی ایشو کو لے کر مودی حکومت حملہ کر رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں گزشتہ روز چین سرحد کو لے کر راہل گاندھی نے کہا کہ اب حکومت کو سرحد پر چین کے قبضے کے بات بھی تسلیم کرلینی چاہئے۔” انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے گزشتہ روز کہا تھا کہ ”اب چینی قبضے کی سچائی کو بھی قبول کرنا ہوگا۔”
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)