پندرہ سال قبل اسلام قبول کر چکے پانچ خاندانوں کے 26 اراکین کی ہندو مذہب میں واپسی

مہنت سوامی یشویر کے مطابق اب تک 60 مسلمانوں نے اپنایا ہندو مذہب 

  اترپردیش کے مظفر نگر میں ہندو مذہب کو چھوڑ کر اسلام اپنانے والوں کے ذریعہ اب پھر ہندو مذہب میں واپسی کی خبر ہے۔ پیر کے روز مظفر نگر ضلع کے بگھرا بلاک میں واقع یوگا سادھنا آشرم میں مہنت سوامی یشویر جی مہاراج کے ذریعہ گزشتہ کچھ مہینوں میں تقریباً 60 لوگوں کی ہندو مذہب میں واپسی کرائی گئی ہے۔

مظفر نگر: اترپردیش کے مظفر نگر میں ہندو مذہب کو چھوڑ کر مذہب اسلام اپنانے والوں کے ذریعہ اب پھر ہندو مذہب میں واپسی کی خبر ہے۔ پیر کے روز مظفر نگر ضلع کے بگھرا بلاک میں واقع یوگا سادھنا آشرم میں مہنت سوامی یشویر جی مہاراج کے ذریعہ گزشتہ کچھ مہینوں میں تقریباً 60 لوگوں کی ہندو مذہب میں واپسی کرائی گئی ہے۔ ہندو مذہب میں واپسی کے اسی ضمن میں آج سہارنپور کی پانچ فیملی کے 26 اراکین کی آشرم میں پوجا پاٹھ کراکر جنیئو پہناکر پورے رسوم کے ساتھ مسلم مذہب سے ہندو مذہب میں واپسی کرائی گئی۔

اس بارے میں مذہب میں واپسی کرنے والے عارف سے سدھارتھ بنے شخص نے بتایا کہ وہ سہارنپور ضلع کا رہنے والا ہے اور تقریباً 15 سال قبل ان کے اہل خانہ نے کسی کے بہکاوے میں آکر ہندو مذہب چھوڑ کر مذہب اسلام اپنا لیا تھا، لیکن آج پھر سے اپنے سناتن دھرم میں آکر انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ وہیں نازیہ سے سونیا بنی خاتون نے بتایا آج اپنے مذہب میں واپسی کرکے کافی خوشی ہو رہی ہے۔

اب تک 60 لوگوں کی ہوئی ہندو مذہب میں واپسی

وہیں اس بارے میں آشرم کے مہنت سوامی یشویر جی مہاراج نے بتایا کہ جو بھی اپنی مرضی سے یہاں مذہب میں واپسی کے لئے آتا ہے، اس کا پورے رسم ورواج سے پوجا کراکر ہندو مذہب میں واپسی کرائی جاتی ہے۔ اب تک تقریباً 60 لوگوں کو مذہب اسلام سے ہندو مذہب میں اور 7 افراد کو عیسائی مذہب سے ہندو مذہب میں واپسی کرائی گئی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com