سویڈن کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد ہی مستعفی

Current Finance Minister and Social Democrat leader Magdalena Andersson is appointed as the country's new Prime Minister after a voting at the Swedish Parliament Riksdagen in Stockholm, Sweden November 24, 2021. Andersson is the first ever Swedish female prime minister. Erik Simander /TT News Agency/via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS IMAGE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. SWEDEN OUT. NO COMMERCIAL OR EDITORIAL SALES IN SWEDEN.

بجٹ کی منظوری میں ناکامی اور اتحادی جماعت جونئیر گرین پارٹی کی علیحدگی کے بعد سویڈن کی وزیر اعظم مگڈالینا اینڈرسن نے عہدہ سنبھالنے کے ایک گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیا ۔
ڈان اخبار کی  رپورٹ  کے مطابق مگڈالینا کا دور حالانکہ غیر متوقع طور پر بہت مختصر تھا لیکن وہ سویڈن کی تاریخ کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم تھی، وہ جمعے کو باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالنے والی تھیں۔
54 سالہ معیشت دان گزشتہ 7 سال سے وزیر خزانہ کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں، متوقع طور پر انہیں واحد ڈیموکریٹس پر مشتمل اقلیتی حکومت کے سربراہ کے طور پر اس ہی پوزیشن پر دوبارہ منتخب کیا جاسکتا ہے۔
سوشل ڈیموکریٹ مگڈالینا اینڈرسن نے بتایا کہ’ یہ ایک قانونی عمل ہے کہ اگر ایک بھی شراکت دار پیچھے ہٹ جائے تو اتحادی حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں ایسی حکومت کی سربراہی نہیں کرنا چاہتی جس کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان ہو ‘۔
اس سے ایک گھنٹے قبل ہی پارلیمنٹ نے مگڈالینا اینڈرسن کو منتخب کیا تھا، جب انہوں نے آخری لمحے میں بائیں بازو کی جماعت سے ان کی حمایت میں ووٹ دینے کے بدلے پینشن بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔
تاہم بعدازاں چھوٹی جماعت نے مگڈالینا اینڈرسن کے بجٹ میں بائیں بازو کی جماعت کو دی جانے والی رعایتوں پر ان کا ساتھ چھوڑ دیا جس کی وجہ سے ووٹ کی کمی کے سبب ان کا بجٹ پارلیمنٹ میں منظور نہیں ہوسکا۔
قانون سازوں نے بعد ازاں قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹس اور سویڈن کی دائیں بازو کی جماعت ڈیموکریٹس کا پیش کردہ متبادل بجٹ منظور کرلیا۔
اینڈرسن نے اکتاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی اس ہی بجٹ کے ساتھ حکومت کریں گی۔
گرینز کے رہنما پر بولند کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک سرپرائز تھا ان کی پارٹی اپوزیشن کا ’تاریخی بجٹ برداشت نہیں کر سکتی جو پہلی بار دائیں بازوں کی جماعت نے دیا ہے اور حکومت پیچھے ہٹ گئی ہے‘۔
علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپوزیشن کا پیٹرول پر ٹیکس کم کرنے کا منصوبہ قبول نہیں کرسکتے، اس کی وجہ سے زیادہ اخراج ہوگا۔
اسپیکر پارلیمنٹ اینڈیاس نورلین کا کہنا تھا کہ انہوں نے مگڈالینا اینڈرسن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور پارٹی رہنماؤں سے بات کی جائے گی کہ اس پر کس طرح عمل درآمد کیا جائے۔
سویڈن کے اخبار ڈیگنز نیتھر نے اپنے ادارئیے میں کہا کہ یہ واقعہ مگڈالینا اینڈرسن کے لیے فائدہ مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرینز نئے وزیر اعظم کو ووٹ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ’سوشل ڈیموکریٹس کے پاس کابینہ کی تمام عہدے ہوسکتے ہیں اور وہ گرینز کے ساتھ تمام سمجھوتے نظر انداز کر سکتے ہیں‘۔
ایسی قوم جس نےطویل عرصے تک صنفی مساوات کی حمایت کی یہاں اس سےقبل کوئی خاتون وزیر اعظم نہیں بنی تھیں۔
انتخابات کے بعد اینڈرسن نے اسے ’خاص دن‘ قرار دیا تھا اسکنڈی نیویا ملک میں یہ دن 100 سالوں میں ایک بار آیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com