ادارہ دعوۃ الحق مادھو پور سیتامڑھی میں اسلامک فقہ اکیڈمی کا دو روزہ سیمینار 26 نومبر سے

سیتامڑھی: (پریس ریلیز) اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے زیراہتمام ادارہ دعوۃ الحق مادھو پور سلطان پور سیتامڑھی بہار میں”ہندوستان کی دینی جامعات میں فقہ مقارن کی تعلیم: ضرورت و اہمیت” کے عنوان پر دوروزہ قومی سیمینار کا آغاز کل 26 نومبر 2021 سے ہورہا ہے۔
سیمینار کے کنوینر ناظم ادارہ دعوۃ الحق مولانا لبیب اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ افتتاحی نشست میں عالمی شہرت یافتہ عالم دین، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و اسلامک فقہ اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جامعہ عربیہ ہتوڑا باندہ یوپی کے شیخ الحدیث حضرت مولانا عبیداللہ اسعدی، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے استاذ حدیث حضرت مولانا عتیق احمد بستوی سمیت ملک بھر سے 50سے زائد مقالہ نگار حضرات شریک ہورہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پروگرام کی تمام تر تیاریاں پوری کرلی گئیں ہیں، افتتاحی تقریب کا آغاز کل 26نومبر بعد نمازِ مغرب ہونا طے پایا ہے،27 نومبر کو دن بھر مقالات کی مختلف نشست ہوں گے، 27 نومبر کو ہی بعد نماز مغرب حضرت مولانا مفتی ثمین اشرف قاسمی امام و خطیب دبئی و خلیفہ و مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی کی صدارت میں اجلاس عام ہونا طے پایا ہے-
کنوینر پروگرام نے اجلاس عام میں اطراف کے مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کے ان معزز علماء و اکابرین سے استفادہ کیلئے ضرور تشریف لائیں اور اجلاس عام کو کامیاب بنائیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com