مغربی بنگال: نادیہ ضلع میں اندوہناک سڑک حادثہ، کنارے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرائی تیز رفتار میٹا ڈور، 18 افراد کی موت، متعدد زخمی

مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں ایک خطرناک سڑک حادثہ میں اب تک 18 افراد کی موت ہونے کی خبر ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق، یہ حادثہ ہفتہ کی شب پیش آیا۔ حادثہ میں پانچ دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

کولکاتا: مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں ایک خطرناک سڑک حادثہ میں اب تک 18 افراد کی موت ہونے کی خبر ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق، یہ حادثہ ہفتہ کی شب پیش آیا۔ حادثہ میں پانچ دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ تب ہوا جب شمالی 24 پرگنہ کے بگدا سے لاشوں کو لے کر 20 سے زیادہ لوگ میٹا ڈیر میں نودیپ شمشان گھاٹ کی طرف جا رہے تھے۔ ایسے میں یہ میٹاڈور فلباڑی علاقے میں سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرائی۔ حادثہ ہنسکھلی پولیس اسٹیشن علاقے میں ہوا۔
دراصل، اطلاع کے مطابق، اس دردناک حادثے میں گاڑی ڈرائیور سمیت کل 18 افراد کی موت ہوگئی۔ ان میں سے 10 مرد اور باقی 6 خواتین ہیں، مرنے والوں میں 6 سال کی ایک معصوم بچی بھی تھی۔ پتہ چلا ہے کہ شمال 24 پرگنہ کے بگدا تھانہ علاقے کے پارمدن علاقے کی رہنے والی وردھا شرابنی مہوری کی موت ہوگئی تھی۔ وہ کافی وقت سے بیمار تھی۔ اس کے آخری رسوم کے لئے فیملی اور پڑوسیوں سمیت 40 افراد ٹرک میں سوار ہوکر نودیپ جا رہے تھے۔ رات تقریباً 2 بجے نادیہ کے پھول باڑی کھیل کے میدان کے پاس اسٹیٹ روڈ پر کھڑے ٹرک کے پیچھے میٹا ڈور نے ٹکر ماردی۔ اسی سے یہ حادثہ پیش آیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com