کانٹریکٹ ملازم لیڈر گلاب ربانی اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری سے سرفراز

دہلی (پریس ریلیز) کانٹریکٹ ملازمین کے حقوق کی بحالی کے لیے فعال گلاب ربانی کو آج یہاں ہوٹل دی للت کناٹ پلیس میں ملازمین کے شعوری عزم، ہمت اور بحالیٔ حقوق کے مدنظر ”رائل امریکن یونیورسٹی”امریکہ نے پی ایچ ڈی کی(اعزازی) ڈگری سے نوازا ہے۔ دہلی میں منعقدہ ایک کانووکیشن میں دہلی اسٹیٹ کنٹریکٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری گلاب ربانی کو یہ ڈگری عطا کی گئی ہے۔ اس موقع پر حکومت دہلی کے معزز کابینہ وزیر عمران حسین خصوصی طور پر موجود تھے۔
مسٹر گلاب ربانی کی ذہن ساز قیادت کو سراہتے ہوئے، ایشیا میں ”رائل امریکن یونیورسٹی بوسٹن” کے ہندوستانی نمائندہ ڈاکٹر پی کمار نے کہا کہ یہ نہ صرف گلاب ربانی کے لیے اعزاز کی بات ہے، بلکہ ہمارے ادارے کے لیے بھی خوش گوار لمحہ ہے۔ کیوں کہ مسٹر ربانی اپنے کام کے ذریعے کنٹریکٹ ملازمین کی رہنمائی کر رہے ہیں، وہ ان کے حقوق اور قیادت سے آگاہ ہونے کے لیے نئی نسل تیار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر گلاب ربانی کے ملازمین کے تئیں حقوق کی بحالی کے مدنظر سال 2018 وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی ایڈوائزری کنٹریکٹ لیبر بورڈ میں خصوصی مدعو ممبر مقرر کیا تھا۔ مسٹر ربانی نے تقریباً دو دہائیوںسے دہلی کے جی ٹی بی ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر ربانی بنیادی طور پر کوشیشور استھان،دربھنگہ بہار کے رہنے والے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com