نئی دہلی: سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی میں فضائی آلودگی کے معاملہ میں آج سماعت کے دوران دہلی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا، ”ہم صنعتی اور گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی پر سنجیدہ ہیں۔ آپ ہمارے کندھے پر رکھ کر بندوق نہیں چلا سکتے۔ اسکول کیوں کھل رہے ہیں؟”
سپریم کورٹ نے مرکز اور دہلی حکومت کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ یا تو فضائی آلودگی کو قابو کرنے پر کوئی سنجیدہ منصوبہ پیش کریں نہیں تو سپریم کورٹ اپنی جانب سے کوئی فیصلہ لینے پر مجبور ہوگا۔”
"We are serious about industrial and vehicular pollution. You cannot fire bullets from our shoulders, you have to take steps. Why are schools open? "- Supreme Court to Delhi government pic.twitter.com/j43FD8c4ax
— ANI (@ANI) December 2, 2021