امریکہ کے دو گرجا گھروں نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا

واشنگٹن: امریکا میں عیسائی برادری کے دو مذہبی اداروں اور گرجا گھروں نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دینے کے حق میں رائے شماری کی ہے۔

امریکی ریاست شیکاگو میں بدھ کے روز ایک قرارداد پر رائے شماری میں حصہ لیتے ہوئے اسرائیلی ریاست کے اقدامات کو گرجا گھروں کی اقدار اور اصولوں کے منافی قرار دیا۔

کانفرنس کے 72 فی صد نے اسرائیل کو گرجا گھروں کے خلاف اور نسل پرستانہ طرز عمل پرچلنے والا ملک قرار دیا۔

ایپسکوپل چرچ کونسل نے “وفا” کے مطابق “شکاگو شہر کی چرچ کانفرنس کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کی منظوری دی، تمام دباؤ کے باوجود جو اس کو روکنے کے لیے لگائے گئے تھے”۔

Episcopal Church، Anglican Church کا حصہ ہے،اس کے  امریکا میں تقریباً 20 لاکھ ارکان ہیں، جن میں سے تقریباً 300,000 شکاگو میں رہتے ہیں۔

 گزشتہ ہفتے اٹلانٹا میں پریسبیٹیرین چرچ کی ایک ذیلی کانفرنس نے ایک قرار داد پر ووٹ دیا جس میں اسرائیل پر اطلاق کے لیے نسل پرستی کی قانونی تعریف پر غور کیا گیا تھا۔

 کانفرنس کے ارکان کی اکثریت نے 95 فیصد کے ساتھ اس فیصلے کی حمایت کی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com