پیغام انسانیت کی طرف سے غیر جانبدارانہ صحافت کرنے پر پانچ صحافیوں کو ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا

نئی دہلی: (ملت ٹائمز – رخسار احمد) پیغامِ انسانیت کی جانب سے کانسٹی ٹیوشن کلب کے ڈپٹی اسپیکر ہال میں ۵؍ دسمبر کو دوپہر ۱؍ سے ۵ بجے تک ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ملکی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھنے والے دانشوران قوم اظہارِ خیال کریں گے، گورو بِلا، راجکمار بھاٹی، دنیش ورشنے، چراغ پاسوان، اے کے آنند، ڈی راجہ، کلبے روسید، آچاریہ پرمود کرشنم وغیرہ کی پروگرام میں شرکت یقینی ہے، اسی پروگرام میں کچھ صحافیوں کو بھی اعزازات سے نوازا جائے گا، جن کے نام ہیں ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی، سنتوش بھارتیہ ، ساکشی جوشی، خورشید ربانی، امیتابھ اگنی ہوتری، اِن تمام صحافیوں کو غیر جانبدارانہ صحافت کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس کی اطلاع پروگرام کے کنوینر امیر حیدر زیدی نے دی ہے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com