کسانوں کے معاملہ پر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں پیش کیا تحریک التوا کا نوٹس

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج لوک سبھا میں کسانوں کے حق میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا۔ انہوں نے تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ وہیں، کانگریس کے ایم پی منیش تیواری نے اروناچپل پردیش کے قریب اور ڈوکلام میں چین کی جانب سے گاؤں بسانے کی خبر پر لوک سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com