میوات : گھاسیڑہ گاؤں ٹیکاکاری شرح میں اضافہ کیلئے ریسرچ مکمل

 نوح میوات: نوح ضلع کے گھاسیڑہ گاؤں میں 4 دسمبر کو بڈس آرگنائزیشن کی ٹیکاکاری کے بارے میں معلومات اور اس کی شرح میں اضافے کے پیشِ نظر ایک سِوِک ریسرچ کو مکمل کر لیا گیا۔

یہ تحقیق سیبن ویکسین انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے گزشتہ ایک سال سے کی جا رہی تھی۔ ضلع نوح میوات میں بیداری کی کمی کی وجہ سے، ویکسینیشن کی شرح بہت کم ریتی ہے، یہی وجہ ہے کہ بال امنگ درشیہ تنظیم نے جان ہاپکن یونیورسٹی اور جان ہاپکن کے میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر انڈیا کے باہمی اشتراک سے ایک تحقیق شروع کی تھی۔ بڈس سنستھا کے مینیجنگ ٹرسٹی اور سوک کے کلیدی محقق ڈاکٹر راجیو سیٹھ نے کہا کہ میوات میں ویکسین کے معاملے کو سمجھنے کے لیے تنظیم نے سماج کی اکائیوں جیسے آشا اور آنگن واڑی کارکنان، والد، ساس کے ساتھ فوکس گروپس کا اہتمام کیا۔ حاملہ خواتین اور مذہبی اور سماجی راہنماؤں کے ساتھ مل کر کی گئی اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ آنگن واڑی اور آشا ورکرز کو والدین سے بات کرتے ہوئے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ ہمیشہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ والدین سے ٹیکہ لگانے کے ہر سوال پر بات کرنے کے لیے مناسب طریقے سے تیار نہیں ہیں۔ معاشرے میں ویکسینیشن سے متعلق افواہوں سے بھی ٹیکاکاری کی شرح نہیں بڑھ سکتی تھی ، سروے میں زمینی حقیقت جاننے کے بعد سماجی مداخلت کا منصوبہ بنایا گیا۔ گھاسیڑا گاؤں میں مولانا شیر محمد امینی، مولانا صابر مظاہری، پنڈت رامسوروپ، سرپنچ اشرف، عمران اور اے این ایم سشیلا سمیت ایک درجن ممبران کے ساتھ مل کر کام کیا،اس کے علاوہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ تحقیق کے دوران افواہوں کو ختم کرنے کا طریقہ بھی تلاش کر لیا گیا ۔ڈاکٹر راجیو سیٹھ نے بتایا کہ اس طرح گاؤں میں ہم ویکسینیشن کی شرح بڑھانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
سوک پروجیکٹ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ تنظیم کو آخر کار یہ سمجھنے میں کامیاب ہو گئی ہے کہ میوات کے لوگ ویکسین کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور میوات بھر میں ویکسینیشن کی شرح کو کس طرح بہتر کیا جا سکتا ہے۔
سوک پروجیکٹ کے کمیونٹی اکاؤنٹیبلٹی بورڈ کے تمام اراکین بشمول یاور قیوم (بڈس)، ڈاکٹر اندرا تنیجا (ٹرسٹی بڈس)، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر بیٹی ٹی، سینئر کمیونٹی موبلائزر شکیل احمد اور سنیتا رانی اس آن لائن میٹنگ میں موجود تھے۔

کیپشن: سوک پروجیکٹ ممبران آن لائن میٹنگ کے دوران۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com