چنائی: تمل ناڈو میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر میں دفاع کے اعلیٰ عہدیدار سوار تھے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کنور کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت بھی سوار تھے ۔تاہم اس بارے میں مکمل معلومات فراہم نہیں ہوئیں ۔
بتایا گیا ہے کہ سی ڈی ایس کے سربراہ بپن راوت اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھےکہ یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ تمل ناڈو کے کوئمبٹور اور سلور کے درمیان پیش آیا۔ جس علاقے میں حادثہ پیش آیا وہاں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔