بپن راوت کو راہل گاندھی، امت شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی: تمل ناڈو کے کنور میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اپنی جان گنوانے والے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کے جسد خاکی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر رکھے گئے ہیں۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، دہلی کے ایل جی انل بیجل، وزیر داخلہ امت شاہ، ہریانہ کے سی ایم منوہر لال کھٹر سمیت کئی لیڈر یہاں پہنچے اور خراج عقیدت پیش کیا۔

خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا، “یہ پورے ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ہم سب بہت اداس ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ فوج کے لیے کام کیا۔ چین کے معاملات ہوں یا پاکستان کے معاملات، ہر محاذ پر مضبوطی سے سامنا کیا۔ انہیں اپنی آبائی سرزمین سے بھی بے پناہ لگاؤ ​​تھا۔”

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔ انہوں نے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کو ان کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے اور سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے بھی آنجہانی سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کو ان کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com