الوداع جنرل بپن راوت! بیٹی نے مکھاگنی ، 17 توپوں کی سلامی پیش

ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی آخری رسومات ان کی بیٹیوں نے پوری کیں۔ جنرل بپن راوت کا جسد خاکی اَرتھی سے اٹھا کر سپردِ آتش کرنے کے لیے چِتا پر رکھا گیا۔ پھر ان کی بیٹیوں کرتیکا اور تارینی نے مل کر اپنے والد اور والدہ کو پورے رسم و رواج کے مطابق آخری وداعی دی۔ جنرل بپن راوت کو ان کی بیٹی نے ہی مکھاگنی (آگ) دی۔ جنرل بپن راوت کو 17 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com