عالمی ماحولیاتی اثرات کیلئے سی ڈی پی 2021 کی ریٹنگ

نئی دہلی: بھارت کی سب سے بڑی ٹیلی  مواصلاتی  کمپنی ریلائنس جیو کو سی  ڈی پی کی 2021 کی عالمی ریٹنگ میں’  اے‘۔ ریٹنگ ملی  ہے۔ لندن میں ہیڈ  کوارٹر والی  سی ڈی پی ماحولیاتی اثرات  سے نپٹنے کے کمپنیوں کے طور  طریقوں کی ریٹنگ کرتی ہے۔  ریلائنس جیو  ملک کی ان کچھ  مٹھی بھر کمپنیوں میں شامل ہے جنہیں  لیڈر شپ  ریٹنگ( اے۔) سے نوازہ گیا ہے۔ ایئر ٹیل   کو’ سی ‘ ریٹنگ ملی ہے۔
ریلائنس جیو  بھارت میں ٹیلی مواصلات کے شعبہ کی  واحد کمپنی ہے جسے اے۔ ریٹنگ ملی ہے۔   گذشتہ سال جیو کی ریٹنگ بی تھی،  جس  میں اس  سال سدھار ہوا ہے۔ وہیں ایئر ٹیل نے بھی گذشتہ سال کی ’ ڈی‘۔ ریٹنگ میں سدھار کر اس سال  سی ریٹنگ   حاصل  کی ہے۔
دنیا بھر کی 272 کمپنیوں  کو لیڈر شپ  ریٹنگ دی گئی ہے۔  آب و  ہوا کی تبدیلی، جنگلات اور  آبی تحفظ کے معاملے  میں کمپنیوں کے طریقہ  کار اور ان کی  شفافیت  کو لیکر ریٹنگ کی گئی ہے۔   سال 2000 میں  واقع سی ڈی پی بین الاقوامی سطح پر کمپنیوں کو ان  کے ماحولیاتی اثرات کا خلاصہ کرنے اور  گرین ہاؤس  گیسوں کو  کم کرنے  کیلئے  ترغیب  دیتا ہے۔
سی  ڈی پی کا  کہنا ہے کہ دنیا بھر کی صرف 2 فیصدی کمپنیوں کو لیڈر شپ  ریٹنگ دی گئی  ہے۔ دراصل سی ڈی پی  اے سے  ڈی تک کی ریٹنگ دیتا ہے۔ اے  یا اے ۔ ریٹنگ  والے  لیڈر شپ کی سطح  ہیں، جبکہ  بی یا  بی والے انتظامی سطح  ہیں۔ سی اور  سی  ۔ کو  فرم  بیداری سطح  کی ریٹنگ  مانتی ہے۔ ڈی اور ڈی۔ سی ڈی بی کے مطابق شروعاتی  سطح ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com