فیس بک نے اپنے یہاں سے بغیر کسی اطلاع کے ڈیلیٹ کردیا ملٹ ٹائمز کا پیج ، ایک ملین سے زیادہ تھے فلوورز

نئی دہلی: (ملت ٹائمز ڈیسک) فیس بک نے معروف نیوز پورٹل ملت ٹائمز کا آفیشل فیس بک پیج اپنے یہاں سے ڈیلیٹ کردیا ہے ۔ ملت ٹائمز کے ٹوئیٹر ہینڈل پر رات کو تقریباً دس بجے اس بات کی ایک ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع دی گئی کہ فیس بک نے 13 دسمبر 2021 بروز سوموار شام ساڑھے سات بجے اپنے یہاں سے ملت ٹائمز کا فیس بک پیج ڈیلیٹ کردیا ہے ۔ ملت ٹائمز نے یہ بھی بتایا کہ فیس بک نے بغیر کسی اطلاع اور نوٹس کے اچانک ملت ٹائمز کا پیج ڈیلیٹ کردیا ہے جبکہ ملت ٹائمز فیس بک کے تمام گائیڈ لائنز کو فلو کررہا تھا ۔
ملت ٹائمز نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعہ جانکاری دی ہے کہ13 دسمبر کو رات 8 بجے ملت ٹائمز کے شو دیش کے ساتھ کا پوسٹر اور موضوع پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد ہی فیس بک نے اپنے یہاں سے بغیر کسی اطلاع کے پیج کو ہی ہٹادیا ۔ یہ پوسٹ تھا ” مسلمانوں کے نماز پڑھنے پر پابندی اور دسرے مذاہب کے ماننے والوں کو سب کچھ کرنے کی اجازت ۔ سیکولر بھارت میں یہ دو قانون کیوں؟“ اس ٹائٹل کے پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد ہی فیس بک پیج ڈیلیٹ ہوگیا اور سرچ کرنے پر نظر نہیں آرہا تھا ، لنک کے ذریعہ سرچ کرنے پر لکھ کر آنے لگا ، یہ پیج موجود نہیں ہے ۔ فیس بک پیج کے ڈیلیٹ ہونے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے کہ آخر کیوں اور کس وجہ سے ملت ٹائمز کا پیج اچانک ڈیلیٹ کردیا گیا ہے ۔ آئی ٹی ماہرین کے مطابق کسی بھی پیج کے خلاف رپوٹ ہونے کی بنیاد پر بھی ایسا ہوتا ہے اور فیس بک پیج بغیر کسی نوٹس کے ڈیلیٹ کردیتا ہے ۔
ملت ٹائمز کے بانی ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے میٹا کمپنی (فیس بک) سے پیج کو دوبارہ بحال کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ٹویٹ کرکے انہوں نے کہاکہ فیس بک نے ملت ٹائمز کا آفیشیل پیج اپنے یہاں سے ڈیلیٹ کردیا ہے جس کے ایک ملین سے زیادہ فلوورز اور کڑوروں میں اس کے ناظرین تھے ، فیس بک انڈیا سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے پیج کو دوبارہ بحال کرے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ فیس بک کمپنی سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور دوبارہ بحال کرنے کے تعلق سے جو بھی اقدامات ہوسکتے ہیں اس پر عمل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ملت ٹائمز متعدد زبانوں میں ایک معروف میڈیا ہاؤس ہے جس کی شروعات 2016 میں ہوئی تھی ۔ چارزبان ، اردو ، انگریزی ، ہندی اور بنگلہ میں ملت ٹائمز کی ویب سائٹ ہے جہاں تازہ ترین خبریں، مضامین اور فیچرس شائع کئے جاتے ہیں۔ یوٹیوب ، فیس بک ، انسٹاگرام ، ٹیلگرام سمیت سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربھی ملت ٹائمز موجود ہے ۔ ملت ٹائمزکے ایک یوٹیوب چینل کے 9 لاکھ سے سبسکرائبر ز ہیں ۔ ملت ٹائمز کا موبائل ایپ بھی ہے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com