گؤ شالہ میں مردہ گائے کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل

ہندوتنظیموںمیں اشتعال، گؤشالہ ملازم پر کارروائی کی افسران کی یقین دہانی

ہاپوڑ: (عارف انصاری-ایس این بی) جہاں ایک طرف یوگی حکومت گائے اورگئو شالائوں پر کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے وہیں ہاپوڑ کی ایک گؤ شالا میں مردہ حالت میںایک گائے کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس سے ہندو تنظیموں میں اشتعال ہے۔ یوگی حکومت اترپردیش میں بے سہاراگایوں کو بچانے کے لئے گئو شالائوں پرکروڑوں روپے خرچ کررہی ہے وہیں گڑھ حلقہ کے برج گھاٹ میں واقع گنپتی گئوشالہ میں ایک ملازم کے ذریعہ ٹریکٹر سے گائے کے پیرمیں رسی باندھ کر گھسیٹ کر لے جانے کاویڈیووائرل ہورہاہے۔وائرل ویڈیو میں گئوشالہ کاایک ملازم مردہ گائے کے پیروں کورسی سے باندھ کر کھینچنے کاویڈیو وائرل ہوتے ہی ہندوتنظیموں کے اراکین نے کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ہندوتنظیم کے اراکین کاکہنا ہے کہ گئو شالہ میں بہت سی گائیں ایسی ہیں جوبیمار ہونے کی وجہ سے بہت ہی بری حالت میں پڑی ہیں۔گایوں کی زندگی بچانے کے لئے حکومت مسلسل کوشاں ہے لیکن حکومت کی منشا پر پانی پھیرنے کاکام کیاجارہاہے۔اس معاملہ میں پولیس انتظامیہ نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔گئوشالہ کے سکریٹری برج کشور بنسل نے بتایاکہ سوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ویڈیو کافی پرانی ہے جس پر پہلے کارروائی کی جاچکی ہے۔ گئوشالائوں میں گایوں کارکھ رکھائو بہتر طریقہ سے کیا جارہا ہے۔ وہیں ایس ڈی ایم اروند دویدی کاکہنا ہے کہ ویڈیو کی جانچ کراکر کارروائی کی جائے گی۔
(راشٹریہ سہارا)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com