سیتامڑھی: بہار کے سیتامڑھی ضلع میں NH-77 رونی سید پور بھنسپٹی پر واقع دھرم کانٹا کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے، یہ دھماکہ دھرم کانٹا میں گیس سلنڈروں سے لدے ٹرک میں ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یکے بعد دیگرے کئی گیس سلنڈر پھٹنے لگے، جس کی وجہ سے پورا علاقہ ہل گیا، جس کے بعد دھرم کانٹا آپریٹر موقع سے فرار ہوگیا۔