نئی دہلی: (پریس ریلیز) بچپن سے ہی سماعت سے معذور کاشی کمل چورسیا کے دو بچوں پیوش اور آیوش کے آلہ سماعت میں استعمال پرزوں کی مالی درستگی کے لیے مالی تعاون دیکر وژن 2026 نے ایک پریشان حال فیملی کہ مدد کی ہے۔
وژن 2026کے ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر عارف ندوی نے بتایا کہ وژن کے دفتر میں جنوب مشرقی دہلی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پی آر تر پاٹھی نے رابطہ کیا اور اس پریشان حال فیملی کی مدد کی جانب توجہ دلائی اس کے بعد ہم نے ان کی مدد کی۔
بتا دیں کہ کاشی کمل چورسیا اتر پردیش کے ایودھیا کے رہنے والے ہیں دہلی میں مزدوری کرتے ہیں ان کے دو بچے پیوش اور آیوش بچپن سے ہی سماعت سے محروم ہیں یہ بچے امپلانٹ کی گئی مشین کے ذریعے ہی سن پاتے ہیں۔