گجرات میں اب 400 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط، پاکستانی کشتی سے 77 کلو ڈرگ برآمد

انڈین کوسٹل گارڈ اور گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ مہم میں گجرت ساحل پر ایک پاکستانی مچھلی پکڑنے والی کشتی سے تقریباً 400 کروڑ روپے مالیت کی 77 کلوگرام ہیروئن ضبط کی ہے۔

انڈین کوسٹل گارڈ (آئی سی جی) اور گجرات انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے ایک مشترکہ مہم میں گجرات ساحل پر ایک پاکستانی مچھلی پکڑنے والی کشتی سے تقریباً 400 کروڑ روپے قیمت کی 77 کلوگرام ہیروئن ضبط کی ہے۔ افسران نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔ گجرات کے ڈیفنس پی آر او نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آئی سی جی نے ریاستی اے ٹی ایس کے ساتھ پاکستانی مچھلی پکڑنے والی کشتی ’الحسینی‘ کو ہندوستانی آبی علاقہ میں 6 ڈرائیورس کی ٹیم کے ساتھ پکڑا۔ آگے کی جانچ کے لیے کشتی کو جکھاؤ لایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اپریل ماہ میں اسی طرح کی ایک مشترکہ مہم میں کَچھ میں جکھاؤ ساحل کے پاس ہندوستانی آبی علاقہ سے ایک کشتی کو پکڑا گیا تھا جس میں آٹھ پاکستانی شہری تقریباً 150 کروڑ روپے قیمت کی 30 کلوگرام ہیروئن لے جا رہے تھے۔ گجرات اے ٹی ایس نے موربی ضلع سے تقریباً 600 کروڑ روپے کی ہیروئن ڈرگ کی کھیپ بھی ضبط کی تھی۔

ڈی آر آئی نے پہلے کَچھ میں مندرا بندرگاہ پر دو کنٹینروں سے تقریباً 3000 کلوگرام ڈرگس ضبط کی تھی جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ افغانستان سے آئی تھی اور عالمی بازار میں اس کی قیمت 21 ہزار کروڑ روپے ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com