ارریہ: (پریس ریلیز) ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مدرسہ روضۃ المعارف ضلع پورنیہ میں علاقہ میں بڑھتے ارتداد کے تشویش ناک حالات کے سد باب کے لئے ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری مولانا ارشد کبیر خاقان کی دعوت پر علاقہ کے چیدہ حضرات علماء، حفاظ اور ائمۂ کرام کی نشست استاذ الاساتذہ حضرت مولانا عبد الوہاب صاحب کی صدارت میں مجلس کا انعقاد ہوا،ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد کا اظہار کرتے ہوئے مولانا زبیر احمد مظاہری نے کہا کہ ۲۰۰۲ سے ہی ٹرسٹ علاقہ میں تعمیر ملت کی بیش بہا خدمات انجام دے رہا ہے،ٹرسٹ کے امیر مولانا کبیر الدین فاران ابتدا سے ہی حضرات علماء کی فکروں کو علاقہ میں ذہنی ارتداد،فرقہئ باطلہ کی ریشہ دوانیوں کی انسداد اور قیام مکاتب و مدادرس و مساجد اور رفاہی کا موں کی طرف خصوصی توجہ کرتے آرہے ہیں، اپنے خطاب میں مولانا کبیر الدین فاران نے کہا کہ امت میں ارتداد کی طرف میلان حد درجہ تشویش ناک ہے،یہ جہاں امت کا دینی تعلیم سے دوری،علماء اور صلحاء کی صحبت سے کنارہ کشی اور دعوت و تبلیغ سے دوری کا نتیجہ ہے وہیں امت دعوت کی حالات پر نظر نہ رکھنے اور ہماری بے فکری کا نتیجہ ہے۔اس لئے مدارس کے ساتھ اہم ضرورت قیام مکاتب کی ہے اور ازبس ضروری ہے کہ ہر مسجد کو باضابطہ قیام مکتب کے لئے طے کیا جائے۔رابطہ مدارس دارالعلوم دیوبند برائے بہار کے جنرل سکریٹری مولانا خالد انور پورنوی مظاہری نے زور دے کر کہا کہ ہم سب ابو الحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تنظیم فلاح ملت پوریہ کمشنری کے شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہیں۔اس مجلس کو حضرت مولانا عبد الوہاب صاحب مظاہری و امیر جماعت مولانا شمس الزماں مظاہری، قاضی ثناء اللہ قاسمی، مفتی انعام الباری صدر جمعیۃ العلماء ضلع ارریہ اور مولانا معین الدین مظاہری نے فکر مند خطاب سے نوازا اور ٹرسٹ کے سکریٹری نے حاضرین کا شکریہ ادا کیااور آنے والے تمام حضرات کی خدمت میں کمبل کا تحفہ پیش کیا۔