ممتاز عالم دین و جماعت اسلامی ہند کی قد آور شخصیت مولانا یوسف اصلاحی کا سانحہ ارتحال ، علمی حلقہ سوگوار

حیدرآباد: ممتاز عالم دین آداب زندگی، آسان فقہ جیسی کتابوں کے مصنف اورجماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوری کے رکن اور مولانا یوسف اصلاحی انتقال کر گئے ۔اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن ۔

مولانا کی طبیعت ایک ماہ سے خراب تھی اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھے

مولانا محمد یوسف اصلاحی کی پیدائش ۱۹۳۲ میں ہوئی۔ابتدائی تعلیم وپرورش بریلی میں ہوئی،قرآن حفظ کیا ،تجوید پڑھی، پھر بریلی اسلامیہ انٹر کالج سے ہائی اسکول پاس کیا۔اس کے بعد اپنے والد کی خواہش کے احترام میں مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور میں چند سال تعلیم حاصل کی اور ہمیشہ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوتے رہے۔حالات نے کروٹ بدلی اور مظاہر العلوم کے زمین وآسمان ان کے لیے تنگ ہوگئے، یہاں تک کہ مظاہر چھوڑ کر مدرسۃ الاصلاح کے سایہ عاطفت اور آغوش تربیت میں پناہ لے لی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com