جامعہ رحمانی کے مبلغ حضرت مولانا شہاب الدین صاحب کا انتقال ان کی پچاس سالہ خدمات کو برسوں یاد رکھا جائے گا: حضرت امیر شریعت

 مونگیر: (پریس ریلیز) جامعہ رحمانی کے عظیم مبلغ جناب مولانا شہاب الدین کوثری اللہ کو پیارے ہوگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون، وہ تقریباً چھیاسی سال کے تھے، ان کی تدفین ان کے آبائی گاﺅں ولی پور سپول میں ہوئی، جامعہ رحمانی مونگیر سے سرپرست محترم امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل صاحب رحمانی کی ہدایت پر حضرت مولانا مفتی عثمان صاحب قاسمی کی قیادت میں علماءکا وفد ان کے جنازہ میں شریک ہو¿ا۔ان کے جنازہ کی نماز حضرت مولانا مفتی محمد عثمان صاحب قاسمی استاذ حدیث جامعہ رحمانی نے پڑھائی۔
ان کے انتقال پر خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں امیر شریعت مفکرملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل صاحب رحمانی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے پسماندگان سے صبر جمیل کی تلقین کی، اور ان کے لیے دعا مغفرت بھی کی، انہوںنے اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا نصف صدی سے زیادہ عرصہ سے دین کی خدمت کی، جامعہ رحمانی سے جڑے رہے، اور لوگوں تک دین کا پیغام پہونچایا، اور خانقاہ رحمانی کی دینی تحریک سے لوگوں کو جوڑا، وہ جامعہ رحمانی کے تربیت یافتہ تھے، والد بزرگوار حضرت امیر شریعت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی رحمة اللہ علیہ اور دادا رحمة اللہ علیہ کے بڑے معتقدین میں سے تھے، حضرت رحمانی نے کہا کہ ان کی گرانقدر خدمت کو برسوں یاد رکھا جائے گا، جامعہ رحمانی کے لیے ان کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، انہوںنے کہا کہ دادا حضرت مولانا منت اللہ رحمانی رحمة اللہ علیہ کی تحریک پر مدرسہ رحیمیہ گاڑھا سے وہ مونگیر آئے تھے، پچاس سال میں انہوںنے جامعہ رحمانی اور خانقاہ رحمانی کا پیغام ملک کے کونے کونے تک پہونچایا، کشمیر بھی گئے، وہاں میر واعظ کے وہ مہمان ہوتے تھے۔
جامعہ رحمانی میں ان کے انتقال کی خبر سے غم کی لہر دوڑ گئی، طلبہ واساتذہ نے ان کے لیے اہتمام کے ساتھ تلاوت ومغفرت کی دعاءکی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com