عظیم مجاہد آزادی مولانا مظہرالحق کے یوم پیدائش پر عربی و فارسی یونیورسٹی ، پٹنہ میں یادگاری تقریب کا انعقاد

مولانا صاحب کی قومی یکجہتی ، سماجی ھم آہنگی اور رواداری کے آفاقی پیغام سے نئی نسل کو روشناس کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پروفیسرعید محمد انصاری

پٹنہ: (ملت ٹائمز) عظیم مجاہد آزادی مولانا مظہرالحق کے ۵۵۱ویںیوم پیدائش کی مناسبت سے آج مولانا مظہرالحق عربی و فارسی یونیورسٹی، پٹنہ میں یونیورسٹی کے جشن سالانہ و یوم پیدائش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسرعید محمد انصاری نے کی۔ افتتاحی کلمات رجسٹرار محمد حبیب الرحمن نے پیش کئے۔اس موقع پر پروفیسر امتیاز احمد، سابق ڈائرکٹر خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری نے مولانامظہرالحق کی حیات و خدمات پر ایک یادگاری خطبہ دیا جس میں انہوں نے مولانا کی ہمہ جہت شخصیت کے مختلف پہلو¿ں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے اس اہم تقریب کے انعقاد کے لئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرووائس چانسلر ،رجسٹرار اور یونیورسٹی کے تمام ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کی قومی یکجہتی سماجی ہم آہنگی اور رواداری کے آفاقی پیغام سے نئی نسل کو روشناس کر انا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔توقع ہے کہ یہ یونیورسٹی جو مولانا کے نام پر قائم ہوئی ہے مولانا کے خوابوںکو پورا کرنے میں اہم رول ادا کرے گی۔
پرو وائس چانسلر موصوف نے اپنے صدارتی خطبہ میں دیش بھوشن مولانا مظہرالحق کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی سادہ اور فقیرانہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے نئی نسل کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی ۔اس موقع پر یونیورسٹی کے معزز رکن سینیٹ جناب امام الدین راعین، جناب سید خالد کمال، جناب اقبال شیرازی ، صدر شعبئہ انگریزی جناب ڈاکٹرمحمد اعجاز عالم، صدر شعبہ¿ اردو ڈاکٹر زرنگار یاسمین ، فائنانس افسر شری پریم شنکر سنگھ پنکج اور اقلیتی فلاح افسر محترمہ معصومہ خانم و نویندو مشرا نے بھی مولانا کے سلسلے میں اپنے تا¿ثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر انعام ظفر شمسی ڈیولپمنٹ افسر نے کی۔
یونیورسٹی کے جشن سالانہ اور مولانا صاحب کے یوم پیدائش کے اس تاریخی موقع پر یونیورسٹی کے نئے کیمپس میٹھا پور فارم ایریہ ، پٹنہ میںقومی خدمت منصوبہ (NSS) کے تحت شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا ۔یہ پروگرام ڈاکٹر زرنگار یاسمین صدر شعبہ¿ اردو و پروگرام کو آرڈینیٹرNSSاور شری راجیش آریہ پروگرام انچارج Tree Plantation (Beur Sewerage Network Project, Patna), L&T Construction کی نگرانی میںبحسن وخوبی انجام پذیر ہوا۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ ، افسران و کار کنان اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مولانا کے افاقی پیغام سے روشناس ہوئے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com