پی ایم یووا مینٹور شپ اسکیم میں چار مسلمانوں کو بھی ملی کامیابی

نئی دہلی: (پریس ریلیز) پردھان منتری یووا مینٹور شپ قومی تحریری مقابلے کا فائنل نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے. جس میں اردو زبان سے چار لوگوں کا انتخاب ہوا ہے۔ جن میں سے تین کا تعلق بہار سے ہے۔
بہار سے منتخب طلباء میں سیتامڑھی سے انظر عقیل ہاشمی جن کا تعلق موضع موہنی مہواگاچھی سے ہے، نثار احمد اور صافیہ اختر سبحانی کے نام شامل ہیں. واضح رہے کہ اس قومی تحریری مقابلے کا انعقاد NBT نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا نے وزارت تعلیم حکومت ہند کے ساتھ مل کر کیا تھا. جس میں ملک بھر سے تقریباً سترہ ہزار طالبعلموں نے حصہ لیا تھا. جن میں سے صرف 75 طالب علموں کا انتخاب کیا گیا ہے. جن میں چار طلباء اردو زبان سے منتخب ہوئے ہیں۔
ملک بھر سے 22 زبانوں میں طلباء نے حصہ لیا تھا. کئی مراحل سے گزرنے کے بعد ان 75 طلباء کا انتخاب عمل میں آیا۔
یہ بھی واضح ریے کہ جملہ فاتحین کو حکومت ہند کی طرف سے معقول وظیفے کے ساتھ ساتھ این بی ٹی اور وزارت تعلیم کی نگرانی میں چھہ ماہ کی ٹریننگ بھی کرائی جائے گی. جس میں ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے گا۔
منتخب طلباء کو وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور این بی ٹی کے ڈائریکٹر یوراج ملک سمیت دیگر کئی شخصیات نےبھی مبارکبادی کے تحفے پیش کئے ہیــں . اپنی نوعیت کی منفرد پہلی قومی تحریری مقابلے میں سیتامڑھی سے دو نوجوان اسکالرز کی کامیابی پورے بہار اور خاص کر سیتامڑھی کی عوام کے لئے فخر کی بات ہے.
ان شاء اللہ تعالٰی مذکورہ دونوں نوجوان اسکالرز ضلع، صوبہ اور ملک کا نام علمی میدان میں روشن کریں گے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com